Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ معاشی شعبوں میں خواتین کی شراکت‘

سعودی خواتین ملکی معیشت میں اہم کردارادا کرہی ہیں
سعودی خواتین کی معاشی شراکت 2019ءکی دوسری سہ ماہی میں 23.2 فیصد ہوگئی ہے جبکہ پہلی سہ ماہی میں یہ شراکت 20.5 فیصد تھی جبکہ سعودیوںمیں بے روزگاری کی شرح 2019ءکی دوسری سہ ماہی میں 12.3 فیصد رہ گئی ہے۔پہلی سہ ماہی میں یہ شرح 12.5فیصد تھی۔ یہ رپورٹ جنرل اتھارٹی برائے شماریات (GASTA) نے جاری کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے ، سعودی گزٹ اور عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے تمام معاشی شعبوں میں ترقی کے لئے 15سال اور اس سے زیادہ عمر کے سعودی مرد و خواتین کی شراکت پہلی سہ ماہی میں 42.3فیصد تھی جو اب بڑھ کر 45فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

 جنرل اتھارٹی برائے شماریات کی رپورٹ میں مختلف ریکارڈ ز مملکت کی ترقی ظاہر کررہے ہیں

عرب نیوز کے مطابق رپورٹ میں افرادی قوت کے سروے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ غیر سعودیوں سمیت کل آبادی میں بے روزگاری کی شرح پہلی سہ ماہی میں 6فیصد تھی جو دوسری سہ ماہی میں گھٹ کر 5.6فیصد رہ گئی ہے۔
انتظامی ریکارڈ کے مطابق پہلی سہ ماہی میں سعودی ملازمین کی کل تعداد 3112029 تھی جبکہ دوسری سہ ماہی میں یہ تعداد گھٹ کر 3090248 ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دوسری سہ ماہی میں ملازمت کے متلاشی سعودیو ں کی تعداد 1002855رہی ہے۔
متعلقہ حکام نے یہ اعدادوشمار وزارت محنت، و سماجی ترقی، وزارت سول سروس،جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس ، ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ فنڈ ، نیشنل انفارمیشن سینٹرکے ساتھ مل کر تیار کئے ہیں۔
                                
 

شیئر: