Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابقیق میں تیل کی سب سے بڑی تنصیبات

یہاں سے یومیہ 7 ملین بیرل سے زیادہ تیل نکالا جاتا ہے۔
سعودی عرب کے شہر ابقیق میں واقع آرامکو پلانٹ کی عالمی منڈی کو تیل کی ترسیل کے حوالے سے غیر معمولی اہمیت ہے۔ یہاں دنیا میں خام تیل کی سب سے بڑی تنصیبات ہیں اور گیس بھی نکالی جا رہی ہے۔
ابقیق سعودی دارالحکومت ریاض سے 330 کلومیٹر جبکہ دمام سے 75 کلو میٹر دور جنوب میں واقع ہے۔ یہ کمشنری بھی ہے اور شہر بھی۔
یہ شہر دمام اور الاحساء کے درمیان میں واقع ہے۔ اس کا رقبہ 595 مربع کلو میٹر ہے۔ کمشنری کی آبادی 70 ہزار کے قریب ہے۔
سعودی اخبار الشرق الاوسط کے مطابق ابقیق میں آرمکو کے آئل پلانٹ کے علاوہ سیال گیس اور دیگر امدادی تنصیبات بھی قائم ہیں۔ 
یہاں سے یومیہ سات ملین بیرل سے زیادہ تیل نکالا جاتا ہے۔ ابقیق سے خام تیل راس تنورہ اور الجبیل اور ینبع اور بحرین کی بابکو آئل ریفائنری کو بھیجا جاتا ہے۔

 ابقیق پلانٹ تیل پائپ لائن کے ذریعے سعودی عرب کو بحرین سے بھی جوڑے ہوئے ہے۔

ابقیق پلانٹ تیل پائپ لائن کے ذریعے سعودی عرب کو بحرین سے بھی جوڑے ہوئے ہے۔ یہاں سے بحرین کو روزانہ ساڑھے تین لاکھ بیرل تیل بھیجا جا رہا ہے۔ 110 کلو میٹر طویل تیل کی پائپ لائن 42 کلو میٹر سعودی عرب اور 28 کلو میٹر بحرین سے گزرتی ہے جبکہ 42 کلو میٹر زیر آب ہے۔
نئی پائپ لائن بحرین کی بڑھتی ہوئی تیل ضروریات کو پورا کر رہی ہے۔ یہ جنوبی ظہران سے بحرین کے جنوب میں بلاج الجزائر سے گزرتی ہے۔ 
آرامکو کے مطابق 2018 میں سعودی عرب کے مشرقی اور مغربی ساحلوں کو جوڑنے کے لیے ایک پائپ لائن بچھائی گئی ہے جس سے روزانہ 2.1 ملین بیرل تیل کی ترسیل ہو رہی ہے۔
آرامکو نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب کے مشرق سے مغرب تک ڈالی جانے والی پائپ لائن سے 2023 تک 50 لاکھ سے 65 لاکھ بیرل تک یومیہ ترسیل کی جائے گی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں