Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہر گھنٹے میں ڈیڑھ کلو سونے کی پیداوار

عرب دنیا میں سونے کے سب سے زیادہ محفوظ ذخائر کا مالک سعودی عرب ہے. فوٹو:پکسبے
سعودی عرب نے 2018 کے دوران سونے سمیت قیمتی دھاتوں کی پیداوار میں اضافہ کر دیا ہے۔
سعودی عرب میں گذشتہ سال 12.91 ٹن سونا نکالا گیا۔ فی گھنٹہ 1.47 کلو گرام پیداوار رہی۔
عکاظ اخبار کے مطابق سعودی عرب نے 2017 کے مقابلے میں 2018 کے دوران 25 فیصد سونا زیادہ نکالا۔
2017 میں10333 کلو گرام سونا نکالا گیا تھا۔
سعودی عرب نے 2018 کے دوران 2017کے مقابلے میں 13.63فیصد زیادہ چاندی نکالی۔
2018 میں5760 کلو گرام چاندی نکالی گئی جبکہ 2017 میں5069 کلو گرام چاندی نکالی گئی تھی۔
سعودی عرب نے تانبے کی پیداور بھی ریکارڈ اضافہ کردیا ۔

2018 کے دوران 25 فیصد سونا زیادہ نکالا گیا ۔

 2018 میں 2 لاکھ 35 ہزار ٹن تانبا نکالا گیا ۔ یہ 2017کے مقابلے میں251 فیصد زیادہ ہے ۔ 2017 میں67097 ٹن تانبا نکالا گیا تھا۔
2018کے اختتام پر معدنیات کے لائسنسوں کی مجوعی تعداد 2045تک پہنچ گئی ۔ مملکت نے معدنیات دریافت کرنے کے لیے 545 لا ئسنس جاری کیے۔ چھوٹی کانوں کے لا ئسنسوں کی تعداد 69 ہو گئی ہے۔ 
واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی جون 2019ء میں جاری ہونے والی رپور ٹ میں بتایا گیا تھا کہ عرب دنیا میں سونے کے سب سے زیادہ محفوظ ذخائر کا مالک سعودی عرب ہے۔ دنیا بھر میں سعودی عرب کا نمبر15واں ہے۔
 سعودی عرب کے پاس 323 ٹن سونے کے محفوظ ذخائر ہیں۔ سونے کے اتنے زیادہ ذخائر کسی بھی عرب ملک کے پاس نہیں۔ سعودی عرب کے بعد سونے کے محفوظ ذخائر کا مالک لبنان ہے جس کے پاس 268 ٹن سونا ہے۔ لبنان کاعالمی سطح پر 19واں نمبر ہے۔
سونے کے بھاری محفوظ ذخائر رکھنے والے ممالک کی فہرست میں 20 ملک شامل ہیں ۔ سعودی عرب اور لبنان کے سوا اس فہرست میں کسی اور عرب ملک کا نام نہیں۔
امریکہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ محفوظ ذخائر کا مالک ہے۔ وہ 8133 ٹن سونے کا مالک ہونے کے باعث پوری دنیا میں پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ امریکہ کے بعد جرمنی کا نمبر ہے جس کے پاس 3367 ٹن سونا ہے۔ تیسری پوزیشن اٹلی کی ہے جو 2451 ٹن سونے کا مالک ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: