Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کے زیادہ اثاثے رکھنے والے ملکوں میں شامل پانچ عرب ممالک

عراق سونے کے ذخائر کے لیے 38 ویں پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
ورلڈ گولڈ کونسل نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ سونے کے محفوظ اثاثے رکھنے والے 100ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔ ان ملکوں میں سعودی عرب سمیت 5 عرب ممالک بھی شامل ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق سب سے زیادہ سونے کے محفوظ اثاثے رکھنے والے عرب ممالک میں سعودی عرب کا نمبر پہلا ہے جبکہ عالمی فہرست میں 16واں نمبر ہے۔ سعودی عرب 323 ٹن سونے کے اثاثے محفوظ کیے ہوئے ہے۔ سعودی عرب کے بعد لبنان کا نمبر ہے۔ الجزائر تیسرے، لیبیا چوتھے اور عراق پانچویں نمبر پر ہے۔
پوری دنیا میں سونے کے سب سے زیادہ اثاثے رکھنے والا ملک امریکہ ہے۔ اس کے پاس 8.13 میٹرک ٹن سونا ہے۔
گولڈ ریزرو کسی بھی ملک کے مرکزی بینک کے محفوظ کئے گئے سونے کے ذخائر کہلاتے ہیں۔ کوئی بھی ملک اتنی ہی کرنسی چھاپ سکتا ہے جس قدر سونے کے محفوظ ذخائر رکھتا ہو تاکہ کرنسی نوٹس کی قیمت طلب کرنے پر سونا پیش کیا جاسکے۔ عام طور پر سونے کے محفوظ ذخائر بین الاقوامی لین دین نمٹانے میں استعمال کیے جاتے ہیں۔

امریکہ کے پاس 8.13 میٹرک ٹن سونا ہے۔ فوٹو اے ایف پی

دنیا بھر میں سونے کے سب سے زیادہ محفوظ ذخائر والے ممالک میں جرمنی دوسرے، عالمی مالیاتی فنڈ تیسرے، اٹلی چوتھے، فرانس پانچویں اور روس چھٹے نمبر پر ہے۔ انڈیا کا دسواں نمبر ہے۔
ورلڈ گولڈ کونسل نے واضح کیا کہ عراق طویل عرصے سے عرب دنیا میں پانچویں اور عالمی سطح پر 38 ویں پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اس کے پاس 96.3 ٹن سونا محفوظ ہے۔

شیئر: