Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ٹرمپ :’حملے کا ذمہ دار ایران لیکن جنگ نہیں چاہتے ‘

پومپیو سعودی عر ب کا دورہ کریں گےفوٹو: اے پی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’ایسا لگتا ہے ‘سعودی عرب کی اہم تیل تنصیبات پر حملے کا ذمہ دار ایرا ن تھا لیکن ہم جنگ نہیں چاہتے ۔
 امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہت سے آپشنز موجود ہیں ۔جب تک حملے میں ایران کے ملوث ہونے سے متعلق ٹھوس ثبوت نہیں مل جاتے ہم انتقامی کارروائی کے آپشن کی طرف نہیں دیکھ رہے ۔
’اگر حملوں سے متعلق ٹھوس ثبوت ملتے ہیں تو ہم تیار ہیں‘۔
ٹرمپ نے کہا ، میں ایسا شخص ہوں جو جنگ نہیں چاہتا۔کسی سے جنگ نہیں چا ہتے لیکن ہم کسی سے زیادہ تیار بھی ہیں‘۔

ہم انتقامی کارروائی کے آپشن کی طرف نہیں دیکھ رہے ۔فوٹو: روئٹرز

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ پومپیو سعودی عر ب کا دورہ کریں گے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کب۔
 دوسر ی طرف امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ ملنے والی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ذمہ داری ایران پر عائد ہوتی ہے ۔
واضح رہے کہ ایران اس الزام کی تردید کرر ہا ہے ۔
یادرہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملے کے مجرم کو جانتے ہیں اور اس کے خلاف کارروائی کے لیے تیار ہیں مگر تصدیق اور سعودی حکومت کے جواب کا انتظار ہے۔
اپنی ٹویٹس میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ ’سعودی عرب کی تیل سپلائی پر حملہ کیا ہے۔ یقین کرنے کی وجہ موجود ہے کہ ہم مجرم کو جانتے ہیں۔ نشانہ پر رکھ چکے اور ہتھیار بند بھی ہیں مگر تصدیق چاہتے ہیں۔ سعودی مملکت سے سننے کے منتظر ہیں کہ وہ کس کو ذمہ دار سمجھتے ہیں اور ہم کن شرائط پر کارروائی کریں۔‘
 قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے حملے کی مذمت کی اور تعاون کا یقین دلایا تھا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: