Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، ایک شخص ہلاک

فائرنگ واشنگٹن ڈی سی میں کولمبیا روڈ، نورتھ ویسٹ کے بلک 1300 میں ہوئی۔  فوٹو: روئٹرز
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص کے ہلاک اور متعداد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وائٹ ہاؤس کے قریب پیش آیا ہے۔ 
میٹروپالیٹن پولیس کمانڈر سٹووَرٹ ایمرمَن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے امریکی میڈیا کو بتایا کہ ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔
واقعہ امریکی وقت کے مطابق جمعرات کی رات تقریباً دس بجے پیش آیا۔
پولیس کمانڈر نے بتایا کہ مشتبہ شخص کو فی الحال حراست میں نہیں لیا جا سکا اور نہ ہی حملے کے عوامل معلوم ہو سکے ہیں۔
پولیس کمانڈر کا کہنا تھا کہ حملہ آور کی شناخت کے لیے جائے حادثہ پر موجود افراد کو انٹرویو کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے حالیہ واقعہ کو امریکہ میں ہونے والے بیشتر فائرنگ کے واقعات سے نہیں جوڑا، جن میں حملہ آور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت متعدد افراد کو فائرنگ کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
فائرنگ کا واقعہ وائٹ ہاؤس کے قریب کولمبیا ہائٹس نامی علاقے کی ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ کی پارکنگ میں پیش آیا۔

شیئر: