ایپل کمپنی نے پہلے آئی فون الیون لانچ کر کہ انٹرنیٹ پر تہلکہ مچائے رکھا اور اب نئے سافٹ ویئر نے صارفین میں ایک بار پھر ہل چل مچا دی ہے۔
سافٹ ویئر آئی او ایس 12 سے 13 میں اپ گریڈ کیا تو فوراً صارفین نے اپنے جذبات پر قابو نہ پاتے ہوئے سوشل میڈیا کا رخ کیا اور چند ہی گھنٹوں میں ٹوئٹر پر آئی او ایس 13 کے نام سے ہیش ٹیگ بھی بن گیا۔
ویسے تو نیا ریلیز ہونے والا آئی فون 11 پہلے ہی سے آئی او ایس 13 کے سافٹ ویئر کے تحت چل رہا ہے۔ لیکن آئی فون 5 ایس اور آئی فون 6 کے ماڈلز رکھنے والوں کو ایپل نے نیا سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت نہیں دی، جس پر ایپل صارفین نے کافی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
When you have an iPhone 6 and can’t get #iOS13 pic.twitter.com/WBksPrPvpB
— walrut (@walrut1) September 19, 2019
اس سافٹ ویئر کے تحت بہت سے نئے فیچرز متعارف کیے گئے ہیں۔
فون کی بیٹری بچانے کے لیے ’ڈارک موڈ‘ کے فیچر کے ذریعے تمام ایپس کم اینرجی استعمال کرتے ہوئے ڈارک ہو جاتی ہیں جس سے بیٹری کم سے کم استعمال ہوتی ہے اور فون زیادہ دیر تک چارج رہ سکتا ہے۔
Me @ any app that doesn't have a dark mode after updating to #iOS13 pic.twitter.com/MbjEK9D2ld
— Red Knight (@RedKnightVI) September 19, 2019
ڈارک موڈ سے لائٹ موڈ میں شفٹ کرنے کے لیے فون پر الارم بھی لگایا جا سکتا ہے، تاکہ خود ساختہ طور ہی فون ایک موڈ سے دوسرے موڈ میں تبدیل ہو جائے۔
Switching to dark mode on your phone after the #iOS13 update pic.twitter.com/zJ8WvKk9Z6
— Robert Morris (@robert_morris63) September 20, 2019
سکرین کا وال پیپر بھی ڈارک موڈ یا لائٹ موڈ کی مناسبت سے خود بہ خود تبدیل ہو جاتا ہے۔
Your wallpaper will change depending on if you are in dark or light mode #ios13 #iPhone11 pic.twitter.com/dbdADyX7kC
— IOS & IPhone (@___J__D__) September 19, 2019
ٹوئٹر صارفین نے سب سے زیادہ ڈارک فون فیچر میں دلچسپی لی اور سب سے زیادہ میمز بھی اسی پر بنائیں۔
#iOS13
Me from now on whenever I see an iphone that’s not on dark mode: pic.twitter.com/EmIpezezZc— the ghost in heels (@fwith_myself) September 19, 2019
فیس ٹائم کرتے ہوئے اگر کیمرے میں دیکھنے کے بجائے فون کی سکرین میں مشغول ہو گئے ہیں، تو نیا آئی او ایس آرٹیفشل انٹیلجنس کے ذریعے آپ کی نظر کی سمت تبدیل کر دے گا، اور بات کرنے والا محسوس نہیں کر سکے گا کہ آپ اس پر توجہ دینے کے بجائے کہیں اور مشغول ہیں۔
فیس آئی ڈی فیچر میں بھی بہتری لائی گئی ہے۔ فون کیمرے کو چہرے کے قریب لا کر اَن لاک کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی، بلکہ تھوڑا دور سے ہی چہرے کو پہچان کر فون کا لاک کھل جائے گا۔
نئے ’کی بورڈ‘ کے تحت ہر بٹن کو دبانے کے بجائے سکرین پر سوائپ کر کے بھی ٹائپ کیا جا سکتا ہے۔
#ios13 keyboard feature is outstanding! pic.twitter.com/dMCZS6LaUd
— Ruu (@Rucastt) September 19, 2019
اب تصویر کے ساتھ ساتھ ویڈیو کو بھی بہتر ٹولز کے زریعے ایڈٹ کیا جا سکے گا۔ کمیرے کے فیچر بالخصوص لائٹ میں بھی بہتری آئی ہے، یعنی لائٹ کو خود سے زیادہ یا کم کیا جا سکتا ہے۔
NOW WE CAN CROP VIDEOS... FINALLY #iOS13 pic.twitter.com/wYXWIzdYAI
— ‘ (@EUPHORlBTS) September 19, 2019
ایپل آئی ڈی کے ذریعے ’سائن ان‘ کر کہ اپنی ذاتی معلومات کو پوشیدہ رکھتے ہوئے انٹرنیٹ پر ویب سائٹس براؤز کی جاسکیں گی۔ اس کے علاوہ جو نمبرز آپ کی فون ڈائری میں محفوظ نہیں ہیں ان سے آنے والی کالز کو بھی خاموش کیا جا سکتا ہے۔
This is the flagship feature of #iOS13 pic.twitter.com/2KOPd7KSBq
— Grant Tremblay (@astrogrant) September 19, 2019