Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آئی فون 11 تو شیفس کے لیے ہے‘

نیا آئی فون 20 ستمبر سے فروخت کے لیے پیش ہو گا، تصویر: اے ایف پی
امریکہ کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون کے نئے ماڈلز متعارف کرا  دیے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے فون میں ڈبل کیمرا، زیادہ دیر تک چلنے والی بیٹری، کمپیوٹر چپ اور  پانی سے بچاؤ کے لیے بہت بہتر انداز میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
نیا آئی فون 20 ستمبر کو فروخت کے لیے دستیاب ہو گا اور اس کی قیمت 699 ڈالرز سے شروع ہو گی۔   
ایپل نے آئی فون 11 پرو اور بڑی سکرین کا آئی فون 11 پرومیکس بھی متعارف کرایا ہے جن کی قیمت 999  اور 1099 ڈالرز ہو گی۔
آئی فون 11 میں تین کیمرے ہیں اور اس کی بیٹری کا دورانیہ 18 گھنٹے تک ہو گا۔
آئی فون پرو کے نئے ماڈلز میں سلو مشن سیلفیز کا آپشن بھی دیا گیا ہے جسے ’سلوفیز‘ کہا جاتا ہے۔  
ایپل نے ساتویں جنریشن کا آئی پیڈ بھی متعارف کرا دیا ہے جس کی سکرین 10.2 انچ اور قیمت 329 ڈالرز ہے۔ یہ آئی پیڈز 30 ستمبر سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
آئی فون کے نئے ماڈلز پر سوشل میڈیا میں بھی دلچسپ بحث ہو رہی ہے اور اس کے نئے فیچرز اور اس کے ماڈلز کو صارفین مختلف اشیا سے تشبیہ دے رہے ہیں۔
دکن کرونیکل نے لکھا ہے کہ نئے فیچرز سے پتا چلتا ہے کہ آئی فون بہترین کیوں ہے۔
 
ایک صارف نے لکھا ہے کہ نئے ماڈل کے کیمروں کی شکل فجٹ سپنر سے ملتی ہے۔
 
ایک صارف نے تو آئی فون کے نئے ماڈل کو گیس کُکر بنا دیا۔

 

ہر سال ستمبر میں آئی فون کے نئے ماڈل کی لانچ کا شدت سے انتظار کیا جاتا ہے اور ہر بار کی طرح اس دفعہ بھی صارفین میں ملے جلے تاثرات پائے گئے ہیں۔

شیئر: