Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 عرب اتحاد کا حوثیوں کے خلاف نیا آپریشن

حوثیوں کے ٹھکانے جہاز رانی کے لئے خطرہ تھےفائل فوٹو روئٹرز
عرب اتحاد نے شمالی یمن کے ساحلی علاقے الحدیدہ میں حوثیوں کے خلاف نیا آپریشن شروع کردیا ہے جس میں حوثی ملیشیا کے چار ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں۔ 
 عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ ان مراکز کو ریموٹ کنٹرول کشتیوں اور بحری بارودی سرنگوں کی تیاری کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
 سعودی عرب میں آرامکو پلانٹ پر حملے کے بعد اتحادی فوج کی حوثیوں کے خلاف یہ پہلی کارروائی ہے۔
عرب اتحاد کے ترجمان نے انہیں جائز فوجی اہداف قراردیا۔ 

شہری خود کو حوثی باغیوں کے مراکز سے دور رکھیں۔عرب ترجمان اتحاد ترجمان فوٹو: العربیہ نیٹ 

 العربیہ نیٹ کے مطابق کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہاکہ یہ کارروائی بین الاقوامی قانون کےمطابق ہے۔ شہریوں سے کہا گیا کہ وہ خود کو حوثی باغیوں کے مراکز سے دور رکھیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ الحدیدہ میں تباہ کیے جانے والے حوثیوں کے ٹھکانے باب المندب اور بحیرۀ احمر میں جہاز رانی اور میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے خطرہ تھے۔ اس کارروائی سے بحیرۀ  احمر میں جہاز رانی اور عالمی تجارتی قافلوں کی آمد ورفت میں مزید آسانی ہوگی اور انہیں لاحق خطرات کا سد باب کیا جا سکے گا۔
 ترجمان کے مطابق حوثیوں کے ٹھکانوں کی تباہی میری ٹائم نیوی گیشن کی آزادی میں معاون ہے۔

آرامکو پلانٹ پر حملے کے بعد  حوثیوں کے خلاف یہ پہلی کارروائی ہے فوٹو: العربیہ نیٹ 

یاد رہے کہ عرب اتحاد برائے یمن نے گزشتہ روز جنوبی بحیرۀ احمر میں حوثیوں کی بارود سے بھری کشتی ہدف تک پہنچنے سے قبل تباہ کردی تھی۔
 ریموٹ کنٹرول کشتی الحدیدہ سے بھیجی گئی تھی۔ اس کشتی کوعلاقائی اور بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا تھا۔ اس سے عالمی تجارت اور سمندری ٹریفک کو نقصان پہنچ سکتاتھا۔
عرب اتحاد کے ترجمان کرنل المالکی کے مطابق عرب اتحاد کی مشترکہ فورس دہشت گرد حوثیوں کو سبق سکھانے ، ا ن کی طاقت کو غیر موثر بنانے اور علاقائی و بین الاقوامی امن کو خطرات پیدا کرنے والے وسائل تباہ کرنے کا عزم کیے ہوئے ہے۔ 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: