مشہور موبائل فون ایپ ’ٹنڈر‘ نے اپنی ایک فلمی سیریز منظر عام پر لانے کا عندیہ دیا ہے۔
ایپ کی مالک میچ گروپ کمپنی نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا ہے کہ ٹی وی سیریز تمام مراحل سے گزر کر تیار ہو چکی ہے، البتہ سیریز کو نشر کرنے کے حوالے سے معلومات کو فی الحال راز میں رکھا گیا ہے۔
ٹنڈر ایپلیکیشن شریکِ حیات کو ڈھونڈنے کا جدید طریقہ ہے۔ عام الفاظ میں یہ ایک ڈیٹینگ ایپ ہے۔
اس کے لیے صرف ایک موبائل فون درکار ہے، جس پر ’ٹنڈر‘ ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے ’ڈیٹنگ پارٹنرز‘ تلاش کیے جا سکتے ہیں۔
ٹنڈر کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے اپنا تخلیق شدہ کام نشر کرنا چاہتے تھے اور اس حوالے سے اہم فیصلے بھی کیے۔
تفصیلات کے مطابق اس سیریز کا تعلق ڈیٹنگ سے نہیں ہوگا بلکہ یہ سیریز قیامت یا دنیا کے ختم ہو جانے کے بارے میں ہوگی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ یہ سیریز میکسیکو میں اگست کے مہینے میں فلمائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
ڈاکٹر عبدالسلام پر دستاویزی فلم نیٹ فلکس پرNode ID: 434336