Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر عبدالسلام پر دستاویزی فلم نیٹ فلکس پر

​پاکستان کے پہلے نوبل انعام یافتہ سائنسدان عبدالسلام پر بننے والی فلم ’سلام‘ بہت جلد نیٹفلکس پر دیکھی جاسکے گی۔
رواں سال مئی میں فلم بنانے والوں نے مبہم اعلان کیا تھا کہ بہت جلد آپ یہ فلم دیکھ سکیں گے۔ یہ فلم اب تک کئی بین الاقوامی فیسٹول میں دکھائی جا چکی ہے۔
بدھ کو ایک سوشل میڈیا صارف نے مزید بتایا کہ عبدالسلام پر بننے والی یہ فلم پہلی اکتوبرسے نیٹفلکس پر دیکھی جاسکے گی۔

’سلام‘ کے عنوان سے یہ فلم بروکلین میں مقیم ہدایتکار آنند کمالکار کی محنت کا ثمر ہے جس کی پیشکش قیلولا پروڈکشنز نے کی ہے۔
فلم بنانے والوں کو کہنا ہے کہ یہ ایک فیچر فلم ہے جو ڈاکٹر عبدالسلام کی زندگی کے سارے پرتوں کو کھولتی ہے۔ یہ فلم ان کی زندگی کے دو پہلوں پر روشنی ڈالتی ہے جو کہ مذہب اور سائنس ہیں۔

ڈاکٹر عبدالسلام کو 1979 میں نوبل انعام ملا تھا۔ یہ پاکستان میں سب سے پہلا نوبل انعام تھا جب کہ جنوبی ایشیا میں چوتھا تھا۔
متذکرہ فلم کو 2018 میں ساؤتھ ایشیا فلم فیسٹیول، مونٹریال میں بہترین دستاویزی فلم منتخب ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔
فلم کے ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹرعبدالسلام نوبل انعام موصول کر رہے ہیں جب کہ سوئیڈن کے گوستو ان کے ہمراہ کھڑے ہیں اور وہ پاپائے روم سے بھی ملاقات کر رہے ہیں۔

شیئر: