Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی آرامکو اب پہلے سے کہیں مضبوط‘

 سعودی آرامکو کے چیف ایگزیکٹو امین ناصر کا کہنا ہے کہ سعودی آرامکو تیل تنصیبات پر ہونے والے حملوں کے بعد ’پہلے سے کہیں مضبوط ‘ابھر کر سامنے آ ئی ہے۔
 عرب نیوز اور العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی نیشنل ڈے کے موقع پر آرامکو ملازمین کے نام ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ستمبر کے آخر تک تیل کی مکمل پیداوار بحال ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ 14ستمبر کو ابقیق اور خریص پلانٹ پر حملوں کے بعد تیل کی پیداوار متاثر ہوئی تھی۔

ستمبر کے آخر تک تیل کی مکمل پیداوار بحال ہوجائے گی۔فائل فوٹو العربیہ نیٹ 

 امین ناصر کا کہنا تھا کہ’ اگر ہم آگ پر قابو پانے اور تیزی سے بحالی کی کوششیں نہ کرتے تو تیل کی منڈی اور عالمی معیشت پر پڑنے والے اثرات کہیں زیادہ تباہ کن ہو سکتے تھے ‘۔
چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ آرامکو پہلے ہی متاثر ہونے والی پیداوار کا کچھ حصہ بحال کر چکا ہے ۔ ستمبر کے آخر تک حملوں سے پہلے کی سطح پر پیداوارواپس آجائے گی۔
’حملوں کے نتیجے میں ہمارے انٹرنیشنل کسٹمرز کی ایک بھی شپمنٹ منسوخ نہیں کی گئی۔ دنیا کو ضرورت کے مطابق تیل فراہم کرنے کے اپنے مشن کی تکمیل کرتے رہیں گے‘۔
امین ناصرنے مزید کہا کہ ان حملوں نے’دنیا کو سعودی عرب اور اس کی تیل کی صنعت کی اہمیت کا ثبوت دیا‘۔

آرامکوکی تنصیبات پر حملوں کے بعدگزشتہ روز  میڈیا کو بھی لے جایا گیا تھا۔فوٹو اے ایف پی

سعودی آرامکو کے چیف ایگزیکٹو نے سعودی عرب کی سول ڈیفنس فورس اور حملوں کے بعد نقصانات پر قابو پانے میں مدد کرنے والے بہادر ملازمین کی بھی تعریف کی۔
 واضح رہے سعودی آرامکوکی تنصیبات پر حملوں کے بعدگزشتہ روز وہاں ملکی وغیر ملکی میڈیا کو بھی لے جایا گیا تھا۔ 

شیئر: