Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا کوئی اقرا عزیز کی طرح گورا نہیں ہوسکتا؟

رنگ گورا کرنے والی کریم کے اشتہار کے لیے اقرا عزیز کو ایک اچھی رقم کی آفر کی گئی تھی (فوٹو:ٹوئٹر)
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی  مشہور اداکارہ اقرا عزیز نے رنگ گورا کرنے والی کریم کے اشتہار میں کام کرنے کی آفر ٹھکرا دی ہے۔
بدھ کو یہ اطلاع ان کے منگیتر اور اداکار یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔ 
یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور اقرا عزیز کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بات آپ لوگوں کو بتانا بے حد ضروری سمجھتا ہوں کہ  اقرا عزیز نے رنگ گورا کرنے والی کریم کے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے، جو کہ معاشرے میں موجود لوگوں کو احساس کمتری میں مبتلا کر نے کے بہت سے پیسے دینے کی  پیشکش  بھی کر رہے تھے۔‘

سوشل میڈیا صارفین نے اقرا عزیز کے اس اقدام کو سراہا، انسٹا گرام صارف زارا خان  نے کہا کہ یہ فیصلہ لینے کا اور ایسے  موقع کو انکار کرنے کے لیے بےحد شکریہ۔

ممتاز کا کہنا تھا کہ ماشااللہ ملک بدل رہا ہے لوگ پیسے سے زیادہ اخلاقیات کو اہمیت دینے لگے ہیں۔

جہاں صارفین اقرا عزیز کے اس فیصلے کو بہترین قرار دیا وہیں کچھ  تنقید کرنے سے بھی باز نہ رہے۔
مہوش رضا نے لکھا کہ ’اقرا نے اس لیے انکار کیا کہ کہیں ان کی طرح کوئی اور گورا نہ ہو جائے صرف وہی گوری رہیں۔‘

انسٹا گرام صارف اقبال نے جہاں ان کے اس فیصلے کی تعریف کی تو دوسری جانب ان کے منگیتر و اداکار یاسر حسین کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا جب انہوں نے  کی انسٹاگرام پر پوسٹ پر انہیں دانے دار کہا تھا
اقبال نے لکھا بے شک اقرا آپ نے ٹھیک کیا مگر کیا کسی کو دانے دار کہنا صحیح ہے کیونکہ وہ دوست تھی اور ہمیں اسے بطور مذاق دیکھنا چاہیے۔

شوبز کی خبروں کے لیے ’’اردو نیوز شوبز‘‘ جوائن کریں

شیئر: