Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجھے سعودی عدالت پر پورا اعتماد ہے،صلاح خاشقجی

’میں اپنے والد کی طرح اپنے وطن اور اپنی قیادت کے ساتھ مخلص رہوں گا۔‘
سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بیٹے صلاح خاشقجی نے کہا ہے کہ ’ دشمن میرے والد کے قتل پر ایک سال گزرنے کا بہانہ بنا کر میرے وطن اور میری قیادت پر دشنام طرازیاں کر رہے ہیں۔‘
صلاح خاشقجی نے ٹویٹر پر مزید کہا کہ ’میرے والدہ نے اپنی زندگی میں کبھی بھی وطن عزیز کی ہرزہ سرائی نہیں کی اور اب ان کی وفات کے بعد میں بھی دشمنوں کو ایسا موقع ہر گزر نہیں دوں گا۔‘
صلاح خاشقجی نے مزید کہا ہے کہ ’میں اپنی کہی ہوئی بات دوبارہ دہراتا ہوں، مجھے سعودی عدالت پر پورا اعتماد ہے۔ میرے والد کو قتل کرنے والوں کے ساتھ انصاف کے مطابق سلوک ہوگا۔‘
انہوں نے اپنی ٹویٹ کے آخر میں کہا ہے کہ ’میں اپنے والد کی طرح اپنے وطن اور اپنی قیادت کے ساتھ مخلص رہوں گا۔‘
صلاح خاشقجی کی ٹویٹ کو محض آدھے گھنٹے میں دو ہزار سے زائد مرتبہ ری ٹویٹ کیا گیا جبکہ اس پر 500 سے زائد کمنٹس کیے گئے۔

شیئر: