پاکستان میں احتساب کے قومی ادارے نیب کے سربراہ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ اب ٹیکس اور بینک ڈیفالٹ سے متعلق کوئی معاملہ نہیں دیکھے گا بلکہ یہ کیسز اب ایف بی آر اور سٹیٹ بینک کو بھیجے جائیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید اقبال نے کہا کہ کاروباری شخصیات کی جانب سے چیف آف آرمی اسٹاف اور وزیراعظم کے سامنے نیب کے بارے میں ظاہر کیے گئے تحفظات پر جواب دینا ضروری ہے۔
نیب کے چیئرمین نے کہا کہ ملکی معیشت اور کاروبار کے حوالے سے جو عناصر کردار ادا کرتے ہیں ان میں سے کوئی ایک بھی ان کے ادارے سے متعلقہ نہیں۔
’نیب یہ تصور بھی نہیں کر سکتا کہ موجودہ حالات میں کوئی ایسا اقدام کرے جس سے کاروبار متاثر ہو۔‘
جاوید اقبال نے کہا کہ نیب مسئلہ نہیں، مسائل کا حل ہے، نیب انسان دوست ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کا مسئلہ حل کرنا اکیلے حکومت کا کام نہیں۔ ’ٹیکس سے متعلق تمام مقدمات اور معاملات ایف بی آر کے حوالے کر رہے ہیں جبکہ بینک ڈیفالٹ کے کیسز سٹیٹ بینک دیکھے گا۔‘
مزید پڑھیں
-
تاجروں کی آرمی چیف سے ملاقات میں نیب کا ذکر کیوں ہوا؟Node ID: 436681