منگل کی رات مکہ شہر کے مختلف حصوں میں تیز بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مکہ اور مدینہ ریجن سمیت جازان، عسیر اور باحہ کے علاوہ ساحلی علاقوں میں ایک ہفتہ تک موسم گرد آلود رہے گا۔
گذشتہ دنوں محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی تھی کہ آنے والے دنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، تیز ہوا اور گرد وغبار کے طوفان کا خدشہ ہے۔
عرب نیوز پاکستان نے مکہ ریجن کے مختلف علاقوں بارش کے مناظر کی مختلف تصاویر شئیر کی گئی ہیں۔
خانہ کعبہ کی زیارت کے موقع پر حجاج کرام اس بات پر یقین کرتے ہیں کہ جب بارش ہوتی ہیں تو ان کی دعائیں قبول ہوتی ہیں۔
محکمہ شہری دفاع نے مکہ کے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ بارش کے دوران نشیبی علاقوں، ڈھلانوں اور وادیوں کا رخ نہ کیا جائے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں