Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون کو پورٹریٹ بنانے میں غیر معمولی مہارت 

’’آنکھوں پر خاص توجہ دیتی ہوں، آنکھوں کی زبان سمجھنے والے سمجھتے ہیں‘‘
 سعودی خاتون آرٹسٹ نے چہروں کی پورٹریٹ بنانے میں غیر معمولی مہارت حاصل کرلی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق غادہ الموسی 21 سالہ سعودی آرٹسٹ ہیں جنہوں نے چہروں کی پورٹریٹ کی نمائش کر کے اہل فن کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔

سعودی آرٹسٹ نے چہروں کی پورٹریٹ کی نمائش کرکے اہل فن کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔ فوٹو: العربیہ

غادہ الموسی کا کہنا ہے کہ انہیں چہروں کے نان نقشےاور انتہائی دقیق تفصیلات کی پیٹنگ کا شوق ہے۔
انہوں نے کہا ہے ’چہرے کی معمولی تفصیلات کو اجاگر کرنے کا فن سیکھا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ایک پورٹریٹ تیار کرنے میں کبھی کبھار 4 ماہ لگ جاتے ہیں۔‘

غادہ الموسی کو چہروں کے نان نقشےاور انتہائی دقیق تفصیلات کی پیٹنگ کا شوق ہے۔

انہوں نے بتایا، ’میری خواہش ہے کہ میرے فن پاروں کی سعودی عرب کے مختلف شہروں سمیت دنیا بھر میں نمائش کی جائے۔‘
انہوں نے کہا، ’میری کوشش ہے کہ اس فن کو اجاگر کرنے اور اسے پروان چڑھانے کے لئے تربیتی مرکز قائم کروں۔‘
ان کا کہنا ہے، ’میں نے اپنے فن پاروں کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تو ہزاروں لوگوں نے انہیں پسند کیا اور مجھے داد دی ہے۔‘

سعودی آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ ایک پورٹریٹ تیار کرنے میں کبھی کبھار چار ماہ لگ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا، ’میں اپنی پورٹریٹ کا آغاز پنسل سے کرتی ہوں۔ پھر تھری ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے رنگوں کا استعمال کرتی ہوں۔‘
’اپنی تمام پورٹریٹ میں آنکھوں پر خاص توجہ دیتی ہوں، میرا خیال ہے کہ آنکھوں کی اپنی زبان ہے جسے سمجھنے والے سمجھتے ہیں۔‘
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: