Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیویارک میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک

فائرنگ کے مقاصد ابھی واضح نہیں ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
نیویارک پولیس کے مطابق ہفتے کی صبح ایک مقامی کلب میں اندھا دھند فائرنگ سے کم از کم چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نیویارک کے علاقے بروکلین کے کلب میں ہونے والی فائرنگ میں ملوث تاحال کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس فائرنگ کا مقصد معلوم ہو سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے چاروں مرد ہیں جبکہ زخمیوں میں دو مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔
ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
امریکہ کے نائٹ کلبوں اور دیگر مقامات پر فائرنگ معمول کی بات ہے۔

پولیس فائرنگ میں ملوث افراد کو تلاش کر رہی ہے۔ فوٹو:نیویارک ڈیلی نیوز

گذشتہ ہفتے بھی امریکی شہر کینساس کے ایک بار میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
امریکہ ٹی وی چینل سی این این کے مطابق کینساس پولیس کے ترجمان تھومس ٹومیسیک نے بتایا تھا کہ پولیس کو رات 1 بجکر 27 منٹ پر ٹیکیولا بار میں فائرنگ کے حوالے سے اطلاع ملی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس واقعے میں بھی پانچ افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں