Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صلاح نہیں تو اشتہارات میں کون ہوتا ہے؟

محمد صلاح بہت سارے میچز کی وجہ سے مصروف رہتے ہیں (فوٹو: الامارات الیوم)
عالمی شہرت یافتہ مصری فٹبالر محمد صلاح کے مداحوں کو یہ جان کر شاید صدمہ ہوگا کہ ان کے بیشتر اشتہارات میں وہ خود نہیں ہوتے بلکہ ان کا ہم شکل ہوتا ہے۔
اس بات کا انکشاف مصر کے ایک ٹی وی چینل سے انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محمد صلاح کے ہم شکل احمد بہاء نے کیا ہے۔
احمد بہاء نے دعوی کیا ہے کہ ’محمد صلاح بہت سارے میچز کی وجہ سے مصروف رہتے ہیں۔ مصر میں جو اشتہارات فلمائے جاتے ہیں ان کے لئے ان کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا‘
احمد بہاء نے کہا کہ ’یہی وجہ ہے کہ ان اشتہارات میں مجھے محمد صلاح کا کردار ادا کرتا پڑتا ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’بعض اشتہارات ایسے ہیں جن میں چہرے کا کلوزاپ لینا پڑتا ہے تو ان میں محمد صلاح خود یا تو مصر آتے ہیں یا ڈیجیٹل ٹیم ان کے پاس انگلینڈ چلی جاتی ہے۔ محمد صلاح انگلش فٹبال کلب لیور پول کے ساتھ کھیلنے کی وجہ سے زیادہ وقت کلب ٹیم کے ساتھ گزارتے ہیں جبکہ ایسے مناظر جن میں چہرے کے کلوز اپ لینے کی ضرورت نہیں ہوتی وہاں باقی اشتہار میں کرتا ہوں‘۔
محمد صلاح کے ہم شکل نے بتایا کہ ’ پیپسی ، انسداد منشیات اور ووڈافون کے اشتہارات میں محمد صلاح کا کردار میں نے ادا کیا تھا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ اشتہارات کی تیاری ایسی جدید ترین ٹیکنالوجی سے کی جاتی ہے لاکھوں افراد اسے دیکھتے ہیں مگر کسی کو اندازہ تک نہیں ہوتا کہ اشتہار میں محمد صلاح نہیں بلکہ ان کا ہم شکل ہے‘۔
کھیل کی خبریں واٹس ایپ پر حاصل کرنے کے لیے ”اردو نیوز سپورٹس“ گروپ جوائن کریں

شیئر: