پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی 20 کی کپتانی سے ہٹانے جانے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہیں ان کے ہٹانے جانے پر خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے تو کہیں ان کی ماضی کی اچھی کارکردگی کے بارے میں ٹویٹس کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ 2019 کے ورلڈ کپ میں کپتان سرفراز کی کارکردگی پر کافی تنقید ہوئی تھی اور ان کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے مطالبات سامنے آئے تھے۔
پی سی بی کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے اظہر علی اور بابر اعظم کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف آصف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ’ میں بہت خوش ہوں، سرفراز کو ٹیم میں رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔‘
I’m very happy.... thank you PCB.
Btw There's no point in keeping Sarfaraz in the team pic.twitter.com/vi0rTzPFMP— ^^ (@AsifisSad) October 18, 2019
صحافی فیضان لاکھانی نے ٹویٹ کی کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کو برطرف بھی کرنا تھا تو ان کو قابل احترام طریقے سے کپتانی سے ہٹا دیتے۔ یہ اچھا ہوتا کہ سرفراز کو موقع دیا جاتا کہ وہ خود ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہوجاتے۔
If PCB had to sack him, they should have done it in a respectable way. Would have been better if an opportunity was given to Sarfaraz to announce that he’s stepping down from the role. https://t.co/1iQbyilKrp
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) October 18, 2019
محمد یاسر خان سواتی نے ٹویٹ کی کہ سرفراز احمد کو ہٹانا بہترین فیصلہ ہے۔
سرفراز کو کرکٹ کی تینوں فارمیٹ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کی کپتانی سے ہٹانا بہترین فیصلہ ہے.. ایک آدھ دفعہ کی پرفارمنس کافی نہیں ہے.. جسکی ٹیم میں بھی جگہ نہیں بنتی تھی اسے ہم نے کپتان بنا رکھا تھا#Sarfaraz#SarfarazAhmed#BabarAzam @babarazam258
Congrats #Cricket— Mohammad Yasir Khan Swati (@djswati) October 18, 2019
شعیب جٹ نامی ایک صارف نے کچھ میچوں کا ایک ٹیبل شیئر کیا اور کہا ’ایک کو بری پرفارمنس پر ہٹایا اور دوسرے کو بری پرفارمنس پر کپتان بنایا گیا۔‘
لیکن ان کے ساتھ زاہد نامی ایک صارف نے اتفاق نہیں کیا اور کہا کہ جیسے آپ نے تین میچوں کی پرفارمنس دکھا دی ایسے ہی سرفراز اور بابر کی دو برسوں کی پرفارمنس دکھا دیں۔
PCB has sacked @SarfarazA_54 citing bad performance,
Awarded Captaincy to @babarazam258 when he performed bad in last series
سرفراز کو بری پرفارمنس پر ہٹایا
بابر کو بری پرفارمنس پر بنایا pic.twitter.com/jU1XcJGsDy— Shoaib Jatt (@Shoaib_Jatt) October 18, 2019
شاؤن نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’ شکریہ کپتان، آپ کو یاد رکھا جائے گا، خاص طور پر ٹی 20 میچوں کے لیے۔‘
Thanks Captain u will be remembered, specially in T20i ❤️#Sarfaraz #Cricket pic.twitter.com/GybWiPZF9c
— Shawn (@hangoverkills) October 18, 2019
مبران حسن 17 نامی ایک ٹوئٹر ہینڈلر نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور مصباح الحق پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’وہ کپتان جنہوں نے چیمپئن ٹرافیاں جیتیں اور 11 مسلسل ٹی 20 سیریز جیتیں ان کو کپتانی سے ہٹایا گیا جب ٹی 20 سیریز کے لیے ورلڈ کپ میں ابھی 12 مہینے رہ گئے ہیں۔‘
عثمان گل نامی صارف نے سرفراز احمد کو ہٹانے پر شکر ادا کیا۔
ٹوئٹر صارف فواد خان نے لکھا کہ ’ مصباح اور وقار کو بچانے کے لیے سرفراز کو ہٹایا گیا، ایک برا اقدام، مصباح اور وقار سے پہلے پاکستان ٹی 20 میچوں میں نمبر ون تھا، بہت برا ہوا۔‘
ایک صارف بولے مصباح کی پہلے بہت عزت کرتا تھا لیکن پھر انہوں نے کپتان کو نکال لیا۔
Misbah ki mein phele bohot izzat karta tha phir usne kaptaan ko nikal diya.
— tuna (@apki_takleef) October 18, 2019
جبران احمد نامی صارف کے مطابق ٹی 20 میچ کے لیے بابر اعظم کو کپتان بنانا تباہ کن فیصلہ ہے، وہ ابھی سیکھ رہا ہے اس کو اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ کپتان بننے سے پہلے سرفراز احمد ایک بہتر بیٹسمین تھے۔
Disastrous decision to make Babar Azam t20 captain. He is still growing, should be concentrating only on his main skill with the bat.#SarfarazAhmed was a better batsman before he was made the captain, you have more responsibilities that you cant keep up with just batting.
— Jibran Ahmed (@jibi_Rana) October 18, 2019
سابق کپتان سرفراز احمد نے 49 ٹیسٹ میچز کھیلے جبکہ 116 ایک روزہ میچز اور 58 ٹی 20 میچز کھیلے۔ گذشتہ کچھ عرصے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب پرفارمنس کی وجہ سے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ میں شامل ہوں