Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کا نیا طریقہ کیا؟

ڈرائیور کا طبی معائنہ بھی ضروری ہے۔ فائل فوٹو
سعودی محکمہ ٹریفک نے پرائیویٹ ڈرائیورز کے لائسنس کی تجدید کا نیا طریقہ کار اپنی ویب سائٹ پر جاری کیا ہے۔ 
مقامی شہری نے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر محکمہ ٹریفک سے لائسنس کی تجدید کا طریقہ کار دریافت کیا تھا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مقامی شہری نے دریافت کیا تھا کہ ’ابشر‘ کے ذریعے اپنے ڈرائیور کے لائسنس کی تجدید کراتا رہا ہوں۔ اس مرتبہ بھی کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی۔ یہ کام کس طرح انجام دیا جاسکتا ہے؟

لائسنس کی تجدید کے لیے پہلے تین مراحل سے گزرنا ہوگا ۔ فائل فوٹو

سعودی محکمہ ٹریفک نے جواب میں واضح کیا کہ نجی ڈرائیور کے لائسنس کی تجدید کے لیے پہلے تین مراحل سے گزرنا ہوگا۔ اول لائسنس فیس جمع کرائی جائے۔ دوم اگر ٹریفک خلاف ورزیاں ہوں تو انہیں ختم کرایا جائے۔ سوم نجی ڈرائیور کا طبی معائنہ کرایا جائے۔
ان تینوں مراحل کے بعد ڈرائیونگ سکول میں ٹریفک کے ادارے سے رجوع کرکے تجدید کی درخواست کا تیار شدہ فارم جمع کرایا جائے۔
محکمہ ٹریفک کے مطابق اگر ڈرائیور طبی معائنے میں کامیاب ہوگیا، لائسنس کی تجدید کی فیس جمع کرادی گئی۔ جرمانے ادا کردیئے گئے اور ڈرائیور کا ٹریفک ریکارڈ صاف پایا گیا تو ایسی صورت میں نئی تصاویر دے کر لائسنس حاصل کیا جاسکتا ہے۔

نئی تصاویر کے ساتھ لائسنس حاصل کیا جاسکتا ہے۔ فائل فوٹو

محکمہ ٹریفک نے یہ بھی بتایا کہ اگر کوئی شخص ڈرائیونگ لائسنس کی میعاد ختم ہونے سے ایک سال قبل تجدید کرانا چاہے تو وہ بھی ہوسکتی ہے۔ اس کا اطلاق ڈرائیونگ لائسنس کی پرانی تاریخ ختم ہونے کے بعد سے ہوگا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: