Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن: 80 فیصد اہداف حاصل کرلیے

سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی عبد المحسن آل الشیخ نے کہا ہے کہ ’ریاض سیزن کو شروع ہوئے ابھی 10 دن ہوئے جن میں ہم نے 80 فیصد اہداف حاصل کرلیے ہیں‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ترکی آل الشیخ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ریاض سیزن کے جو اہداف ہم نے سیزن ختم ہونے تک حاصل کرنے تھے وہ ابھی سے حاصل ہوگئے ہیں‘۔

 ریاض سیزن میں سعودی شہریوں سمیت غیر ملکیوں کے لیے بھی دلچسپی کا سامان ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

انہوں نے کہا ہے کہ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ’ریاض سیزن کس قدر کامیاب اور عوام الناس میں مقبول ہے‘۔
ترکی آل الشیخ نے بتایا کہ ’ریاض سیزن کے تفریحی پروگرامات معاشرے کے ہر طبقے کے لیے ہیں۔ ان میں سعودی شہریوں سمیت غیر ملکیوں کے لیے بھی دلچسپی کا سامان ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ریاض سیزن میں مزید دلچسپ شو ہوں گے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ہر ہفتہ نیا شو ہو تاکہ لوگوں کی دلچسپی برقرار رہے۔
  • اپ ڈیٹ رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
واضح رہے کہ ریاض سیزن 11 اکتوبر کو شروع ہوا تھا اور یہ دسمبر کے وسط تک جاری رہے گا۔
 

شیئر: