دبئی سے پاکستان کے 2نئے شہروں کے لیے پی آئی اے کی پروازیں
دبئی سے پاکستان کے 2نئے شہروں کے لیے پی آئی اے کی پروازیں
پیر 28 اکتوبر 2019 21:39
پروازیں ہفتہ میں 2بار چلیں گی۔ فوٹوخلیج ٹائمز
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے پیر کو ایک تقریب میں اعلان کیا ہے کہ وہ دبئی سے پاکستان کے لیے پروازوں میں اضافہ کرتے ہوئے ملتان اور فیصل آبادکے شہریوں کو دبئی تک جانے کی رسائی دے رہی ہے۔ یہ پروازیں ہفتہ میں دو بار چلیں گی۔
مسافروں کے حجم کے لحاظ سے پاکستان ، دبئی کے لئے چوتھی سب سے بڑی منڈی ہے۔ اسی لئے پی آئی اے نے دبئی سے اپنی پروازیں مزیدبڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
نئی پروازوں کے آغازپر دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں دبئی ایئرپورٹ کے ڈپٹی سی ای او جمال الحئی، امارات میں پاکستان کے سفیر غلام دستگیر اور دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی کے علاوہ پی آئی اے کے سینیئر عہدیدار موجود تھے۔
واضح رہے کہ 2019ءکے پہلے 6ماہ کے دوران پاکستان سے دبئی جانے والے مسافروں کی تعداد 20لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔