Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ کو دوسرا نیا بوئنگ طیارہ مل گیا

 طیارے نے امریکہ سے مملکت تک کا سفر 13گھنٹے میں طے کیا۔ فوٹو الوئام
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ)  کے بیڑے میں بدھ کو  دوسرا نیا بوئنگ طیارہ B787-10 شامل ہو گیا ہے 
B787-10 طیارہ منگل کو امریکہ کے چارلسٹن ایئرپورٹ سے روانہ ہو گیا تھا جو کہ 30 اکتوبر2019ء بدھ کے دن جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گیا۔
الوئام کے مطابق سعودی کیپٹن علی الشہری، خالد بخاری، معاون ہواباز حازم البلادی اور محمد صالح کی قیادت میں طیارے نے امریکہ سے مملکت تک کا سفر 13گھنٹے میں طے کیا۔

ایک ماہ قبل آنے والے طیارے سے اب تک  8 ہزار سے زیادہ افراد سفر کرچکے ہیں۔ فوٹو ایس پی اے

السعودیہ نے بوئنگ B787-10 ساخت کے 8 طیاروں کا سودا کیا ہواہے۔ یہ دوسرا طیارہ ہے اس سے قبل ایک طیارہ آچکا ہے۔ یہ انتہائی پرآسائش سہولیات سے آراستہ ہے جس میں گیسٹ اور اکانومی کلاس کی 333 نشستیں ہیں۔ بزنس کلاس کی 24 نشستیں اس کے علاہ  ہیں۔ یہ مواصلاتی ٹیکنالوجی اور آرام و راحت کے جدید ترین وسائل سے آراستہ ہے۔ 
السعودیہ یہ طیارہ شمالی امریکہ، یورپ، ایشیا، افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے روٹس پر چلائے گی۔ اس سلسلے کا پہلا طیارہ ایک ماہ قبل سعودی عرب پہنچا تھا۔ تب سے اب تک ریاض، جدہ ، دمام ، کوالالمپور، دار بیضاء اور دبئی کے لیے 38 پروازیں کرچکا ہے۔ اس سے اب تک 8 ہزار سے زیادہ افراد سفر کرچکے ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں