Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوئنگ 10-787 سعودی ایئرلائن میں شامل

سعودی ایئرلائنز نے بوئنگ کمپنی سے اس طرح کے 8 طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے(فوٹو: سبق)
سعودی ایئر لائنز (السعودیہ) نے بوئنگ 787-10 جدید طیارہ وصول کر لیا ہے۔ یہ بوئنگ کا جدید ترین طیارہ ہے جسے ڈریم لائنر کہا جاتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی ایئرلائنز نے بوئنگ کمپنی سے اس طرز کے 8 طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ باقی طیارے وقتاً فوقتاً وصول ہوتے رہیں گے۔
سعودی ایئرلائنز کی ا نتظامیہ نے کہا ہے کہ جدید طیاروں کی شمولیت سے ایئرلائنز کا معیار بہتر ہوگا۔

 فضائی کمپنیوں کی روایت کے مطابق نئے طیارہ کے ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی اس پر پانی کی بوچھاڑ کی گئی (فوٹو: سبق)

نیا طیارہ جدہ کے کنگ عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا ہے۔ فضائی کمپنیوں کی روایت کے مطابق نئے طیارہ کے ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی اس پر پانی کی بوچھاڑ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بوئنگ کا  787-10 جدید ترین طیاروں میں شمار ہوتا ہے جو مسافروں کو پرتعیش سفر کی سہولتیں فراہم کرتا ہے۔ 
طیارے کی استقبالیہ تقریب میں سعودی ایئرلائنزکے سربراہ انجینیئر صالح الجاسر کے علاوہ کمپنی کے دیگر اعلیٰ عہدیدار شامل تھے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: