Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 فضائی مسافروں پر ایئر پورٹ فیس کا نفاذ 

شیر خوار بچے اور فضائی عملے پر فیس عائد نہیں ہو گی.فائل فوٹو ۔ عکاظ
مملکت میں ایئر پورٹ راہداریوں کے استعمال کی مد میں  فی مسافر 10 ریال فیس  وصول کی جائیگی ۔ وزیر نقل و حمل نے فیس کی منظوری دے دی ہے ۔ قانون پر عمل درآمدیکم  جنوری 2020 سے مملکت کے تمام ہوائی اڈوں پر کیا جائیگا۔
مجوزہ فیس آمد اور روانگی کے لیے مقرر کی گئی ہے ۔ عاجل ویب نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ فیس تمام مسافروں سے وصول کی جائے گی تاہم ایئر لائن کا عملہ اور شیر خوار بچے اس سے مستثنی ہونگے ۔ 

ایئر پورٹ کی راہداری استعمال کرنے کی فیس دوطرفہ طور پر وصول کی جائے گی . فائل فوٹو ۔ سبق

 وزارت نقل و حمل کی جانب سے مملکت کی تمام فضائی کمپنیوں کو جاری  کیے جانے والے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ" تمام قومی فضائی کمپنیاں اپنے مسافروں سے ایئر پورٹ فیس  کے لیے ٹکٹوں کے نرخوں میں مقررہ رقم شامل کریں "۔
ایئر پورٹ کی راہداری استعمال کرنے کی فیس دوطرفہ طور پر وصول کی جائے گی۔ فیس  پر 5 فیصد ویلوایڈڈ ٹیکس بھی لگایاجائے گا ۔ ٹرانزٹ والے وہ مسافر جو ایئر پور ٹ پر اترے بغیر دوسری منزل کی جانب روانہ ہو جاتے ہیں ان سے مذکورہ فیس وصول نہیں کی جائے گی ۔تاہم وہ مسافر جو ایئر پورٹ ٹرانزٹ کے طور پر استعمال کریں اور دوسری فلائٹ پر جانے کے لیے ایئر پورٹ پر اتریں ان سے فیس وصول کی جائے گی ۔ 
مقامی اخبار کے ذرائع کے مطابق فضائی کمپنیو ںکا اسٹا ف جن میں جہاز کا عملہ ، گرائونڈ کنٹرول اسٹا ف،ٹیکنیکل اہلکار وغیر ہ شامل ہیں مذکورہ فیس سے مستثنی ہوں گے۔ 
دوطرفہ سفر کرنے والے ایسے مسافر جو 4 بار مملکت کے کسی بھی ہوائی اڈے کو استعمال کریں گے ان سے مذکورہ فیس کی مد میں 40 ریال اور 5 فیصد ) VAT) وصول کیاجائے گا ۔
مثال کے طور پر ابھا سے جدہ اور قصیم جانے والے مسافر کو راہداری استعمال کرنے کی فیس کی مد میں 40 ریال اضافی ادا کرنا ہونگے ۔ 

رہداری فیس میں 5 فیصد واٹ بھی شامل ہو گا . فائل فوٹو ۔ عاجل نیوز 

وزارت نقل نے مملکت کی تمام فضائی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ یکم جنوری 2020 سے قبل اپنے کرایوں کی مد میں مذکورہ فیس کا اضافہ کر کے ان کی نشاندہی کریں تاکہ مسافروں کو معلوم ہو سکے۔ 

شیئر: