چند سالوں کے دوران کئی قومی فضائی کمپنیوں کو لائسنس دیے گئے۔فائل فوٹو
سعودی عرب میں فضائی مسافروں کی تعداد ریکارڈ 100 ملین تک پہنچ گئی۔ مملکت کے مختلف شہروں میں28ائیر پورٹ موجود ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق پچھلے چند سالوں کے دوران کئی قومی فضائی کمپنیوں کو لائسنس دیے گئے۔ اب یہ تعداد پانچ ہوگئی ہے۔
ان میں سعودی ایئر لائنز ، فلائی ناس ، سعودی گلف ، نیسمااور فلائی عدیل شامل ہیں۔ قومی فضائی کمپنیوں کی تعداد میں اضافے سے مسابقتی نر خوں اور فضائی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے وسیع تر ا نتخاب کے راستے کھلے ہیں ۔
سعودی عر ب کے ائیر پورٹس پر فضائی ٹریفک کے اعدادوشمار ایوی ایشن کے شعبے کے ذر یعے پیش رفت اور ترقی کے ا شاریے میں سے ایک ہیں۔
فضائی ٹریفک کے اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
1975 میں مسافروں کی تعداد 3.31 ملین تک محدود تھی ۔1985 میں یہ تعداد 22ملین تک پہنچ گئی جبکہ 1995 میں مسافروں کی تعداد بڑھ کر 36.91 ملین ہوگئی۔
2015 میں مسافروں کی تعداد81.86 تک پہنچی پھر 2018 میں یہ تعداد ریکارڈ100 ملین تک ہو گئی ہے ۔
اس سے قبل جاری سول ایوی ایشن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ برس 2018 کے دوران سعودی عرب کے مختلف ائیر پورٹس سے771828پروازیں چلائی گئیں۔
مسافروں کی آمدو رفت کے حوالے سے متحدہ عرب امارات اسٹیشن پہلے جبکہ مصر دوسرے نمبر پر تھا ۔ پاکستان تیسرے ،انڈیا چوتھے اور ترکی پانچویں نمبر پر رہا۔
2017 کے مقابلے میں 2018کے دوران سفر کرنے والوں کی تعداد میں 8فیصد اضافہ ہوا۔
جدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹر نیشنل ایئر پورٹ مملکت کے تمام ہوائی اڈوں میں سر فہرست رہا جس کے ذر یعے مسافروں کی تعداد 35.8ملین رہی۔
دوسرا نمبر ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ کا ہے جس کے ذر یعے 27.9ملین مسافروں نے سفر کیا۔ تیسرے نمبر پر دمام کا کنگ فہد انٹر نیشنل ایئرپورٹ ہے جہاں مسافروں کی تعداد 10.4ملین تھی۔
پانچویں نمبر پر مدینہ منورہ کا شہزادہ محمد بن عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ ہے۔ مسافروں کی تعداد8.8ملین تھی۔ ابہا انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے سفر کرنے والوں کی تعداد 4.5ملین رہی۔