Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحتی گائیڈز کی تعداد میں اضافہ

الجوف کا شماراہم سیاحتی مقام میں کیا جاتا ہے.فوٹو ۔ ویکیپیڈیا
سعودی عرب میں سیاحتی مقامات کی کثرت کے سبب  بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
مملکت میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے منظم انداز میں کام کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں سیاحتی کمیٹی کے تحت سیاحوں کی رہنمائی کے لیے گائیڈز کو عملی تربیت فراہم کرنے کے لیے ادارے بھی قائم کیے گئے ہیں۔

خواتین گائیڈ ز بھی   اس شعبے میں خدمات انجام د ے رہیہیں ۔فوٹو ۔ سیدتی

مملکت کے مشرقی اور مغربی ریجنز میں سیاحتی مقامات کے بارے میں سیاحوں کو درست اور جامع معلومات فراہم کرنے کے لیے سیاحتی کمیٹی کی جانب سے گائیڈز کو مختلف کورسز کرانے کے بعد انہیں باقاعدہ لائسنس جاری کیے جاتے ہیں۔
امسال سعودی حکومت کی جانب سے سیاحتی ویزوں کے قانون میں کی جانے والی ترمیم کے بعد دنیا بھر سے سیاح بڑی تعداد میں مملکت آرہے ہیں ۔ سیاحتی ویزے کے حصول کا مرحلہ انتہائی آسان بنادیا گیا ہے۔
سیاحوں کو درست معلومات مہیا کرنے کے لیے سیاحتی کمپنیوں کے قیام کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے ۔ مملکت کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں  قدیم تہذیب کے آثار آج بھی بکثرت موجود ہیں۔ 

قدیم تہذیب کے مجسم نمونے آج بھی موجود ہیں ۔ فوٹو ۔ ایس پی اے

الجوف علاقے کا شمار بھی ان  اہم سیاحتی مقام میں کیا جاتا ہے جہاں قدیم تہذیب کے مجسم نمونے آج بھی موجود ہیں۔ علاقے میں فروغ سیاحت کے حوالے سے کمیٹی نے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں جن میں اہم ترین منصوبہ سیاحتی گائیڈز کو منظم کرنا اور انہیں عملی تربیب فراہم کرنا ہے تاکہ وہ آنے والے سیاحوں کو درست معلومات مہیا کر سکیں۔
الجوف علاقے کی سیاحتی کمیٹی کے ڈائریکٹر یاسر بن ابراہیم العلمی نے عربی نیوز ویب سائٹ التواصل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "سال رواں لائسنس یافتہ گائیڈز کی تعداد میں 89 فیصد اضافہ ہوا ہے، ماضی میں اس شعبے کی جانب لوگوں کا رجحان نہ ہونے کے برابر تھا مگر اب جبکہ حکومت نے اس شعبہ کو اہمیت دی اور دنیا بھر سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا تو شہری بھی اس شعبے کو پیشے کے طور پر  اپنا نے لگے ہیں۔"

سیاحتی شعبے کو فروغ دینے سے علاقے  والوں کی بڑی تعداد  اس جانب متوجہ ہو رہی ہے۔  فوٹو ۔  الرجل میگزین  

ڈائریکٹر یاسر کا مزید کہنا تھا کہ " سال 2019 کی چوتھی سہہ ماہی میں 14 گائیڈز نے تربیت مکمل کی جن میں   3 خواتین گائیڈ ز بھی ہیں جنہیں اس شعبے میں خدمات انجام دینے کا لائسنس جاری کیا گیا ہے"۔
العلمی کا کہنا تھا کہ الجوف ریجن میں ایسے تاریخی مقامات موجود ہیں جن کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی ، حکومت کی جانب سے سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے سے علاقے میں رہنے والوں کی بڑی تعداد  اس جانب متوجہ ہو رہی ہے۔
ہماری کوشش ہے کہ سیاحتی گائیڈز کو بہترین تربیت فراہم کی جائے اس ضمن میں گائیڈز کو مختلف زبانوں کے مختصر کورسز بھی کرائے جاتے ہیں تاکہ وہ آنے والے سیاحوں کی بہتر انداز میں رہنمائی کر سکیں ۔  

شیئر: