Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زکوٰة ضوابط: ’غیرملکی انویسٹر پر اطلاق نہیں‘

محکمہ زکوٰة قواعد و ضوابط جدید خطوط پر استوار کررہا ہے۔
محکمہ زکوٰة و آمدنی کے مطابق زکوٰة کے نئے ضوابط غیر ملکی سرمایہ کار پر لاگو نہیں ہوں گے۔ غیر ملکی سرمایہ کار سے صرف انکم ٹیکس لیا جائے گا۔ زکوٰة کے نئے ضوابط سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم خلیجی ممالک کے باشندوں پر ہی لاگو ہوں گے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ زکوٰة و آمدنی کے ترجمان حمود الحربی نے بتایا کہ زکوٰة کے نئے ضوابط یکم جنوری 2020 سے سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم خلیجی باشندوں پر لاگو ہوجائیں گے۔ 
الحربی نے مزید کہا کہ ریاض میں ہونے والی محکمہ زکوٰة و ٹیکس کانفرنس کا مقصد تمام تجارتی اداروں اورمتعلقہ فریقوں نیز ایگزیکٹیو چیئرمینز اور ٹیکس اداروں کے مدیران کو سننا اور نئے قواعد و ضوابط سے آگاہ کرنا تھا۔

نئے ضوابط یکم جنوری 2020 سے لاگو ہوجائیں گے۔ 

الحربی نے بتایا کہ محکمہ زکوٰة قواعد و ضوابط جدید خطوط پر استوار کررہا ہے۔ سعودی معاشرے میں اپنا کردارمضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
یاد رہے کہ زکوٰة و ٹیکس کانفرنس ریاض میں ہوئی تھی ۔ کانفرنس کے شرکاءنے زکوٰة اور کمپنیو ںپر انکم ٹیکس کے معاملات اور زکوٰة پر حساب کتاب کے ضوابط کے اثرات پر غوروخوض کیا۔ 
 ویلیو ایڈڈ ٹیکس زیر بحث آیا جبکہ اس ٹیکس کے قوانین کو جدید تر بنانے کے سلسلے میں بعض ممالک کے تجربات کو بھی اجاگر کیا گیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: