بالی وڈ اداکار اور فلمساز کرن جوہر کا کہنا ہے کہ ’اکشے کمار بالی وڈ کے ان چند گنے چنے اداکاروں میں سے ہیں جو کہ بڑے پراجیکٹ یا بڑے ڈائریکٹر کے بجائے کنٹنٹ کو ترجیح دیتے ہیں۔‘
ایکشن ڈرامہ جیسے ’برادرز‘ اور ’کیسری‘ میں ساتھ کام کرنے بعد کرن جوہر اور اکشے کمار بالی وڈ کی آنے والی ہلکی پھلکی فلم ’گڈ نیوز‘ میں ساتھ کام کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’پہلی محبت بیوی سے ہوئی دوسری کا بتا نہیں سکتا‘Node ID: 443626
-
رانی مکھر جی کی نئی فلم پر احتجاج کیوں ہو رہا ہے؟Node ID: 443646
-
’اندازہ نہیں تھا ’خوبصورت‘ کا کردار زندگی کا حصہ بنے گا‘Node ID: 443721
کرن جوہر ’گڈ نیوز‘ کے ٹریلر کی لانچنگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ’گڈ نیوز‘ کی ڈائریکشن راج مہتا نے دی ہے اور یہ بطور ڈائریکٹر ان کی پہلی فلم ہے۔ فلم میں کرینا کپور، دلجیت دوسانج اور کیارا ایڈوانی نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ پروڈیوسر کرن جوہر کا کہنا تھا کہ ’ابتدا میں ان کا منصوبہ اکشے کے ساتھ بڑے بجٹ کی فلم کا تھا تاہم اکشے نے بڑے بجٹ کی فلم پر اس کامیڈی فلم کو ترجیح دیں۔‘
کرن جوہر نے مزید کہا کہ ’ میں ہریشی کیش مکھر جی کی فلموں کو پسند کرتا ہوں اور میں ہمیشہ ان کے فلموں کی طرح فلمیں بنانا چاہتا تھا لیکن ’دھرما‘ (پروڈکشن ہاؤس) نے کبھی اس طرح کی فلمیں نہیں بنائیں۔‘
‘میں اکشے کے پاس ایک بڑی فلم لے کر گیا کیونکہ وہ میگا سٹار ہے۔ تاہم ان کی انفرادیت یہ ہے وہ ہمیشہ کنٹینٹ کو ترجیح دیتا ہیں۔ وہ یہ نہیں دیکھتا کہ فلم کتنی بڑی ہے یا اس کا ڈائریکٹر کون ہے۔‘
کرن جوہر کا کہنا تھا کہ اکشے ان سپر سٹارز میں سے ہیں جو کہ نئے ڈائریکٹرز کو سپورٹ کرتے ہیں۔
ان کے مطابق ’گڈ نیوز‘ اکشے کمار کی 23 ویں ایسی فلم جس کے ڈائریکٹر پہلی مرتبہ فلم ڈائریکٹ کر رہا ہے۔ ’اکشے واحد سپر سٹار ہیں جنہوں نے اتنے سارے نئے ڈائریکٹرز کے ساتھ ان کی پہلی فلم میں کام کیا ہے۔‘
اس موقع پر اکشے نے کرن جوہر کے ساتھ اپنی گفتگو کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ’جب کرن نے بڑے بجٹ کی فلم لے کر ان کے پاس آئے تو انہوں نے کرن سے پوچھا کہ وہ اور کونسی فلم بنا رہے ہیں؟‘
’انہوں نے مجھے بتایا کہ میں ایک چھوٹی سی فلم ’گڈ نیوز‘ بنا رہا ہوں۔ میں نے ان سے کہا کہ اس فلم کی کہانی مجھے بتائیے۔ کہانی سننے کے بعد میں نے ان سے کہا کہ دوسری فلم کو ڈراپ کرتے ہیں اور گڈ نیوز بناتے ہیں۔‘
فلم ’گڈ نیوز‘ رواں برس 27 دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہو گی۔
واٹس ایپ پر خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ میں شامل ہوں