نگراں وزیر اعظم نے نئی کابینہ تشکیل دینے سے معذرت کرلی تھی (فائل فوٹو: روئٹرز)
امیر کویت شیخ جابرالاحمد الصباح نے منگل کو وزیر خارجہ شیخ صباح الخالد الصباح کو نیا وزیر اعظم نامزد کیا ہے۔
کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق امیر کویت نے نامزد وزیر اعظم شیخ صباح الخالد کو نئی حکومت بنانے کے لیے کہا ہے۔
یاد رہے کہ نگراں وزیر اعظم شیخ جابرالمبارک الصباح نے نئی کابینہ تشکیل دینے سے معذرت کرلی تھی۔
قبل ازیں امیر کویت نے فرمان جاری کرکے وزیراعظم کے نائب اول اور وزیر دفاع شیخ ناصر صباح الاحمد اور نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ خالد الجراح الصباح کو ان کے منصب سے ہٹا دیا تھا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الحمد الصباح کو وزارت دفاع کا اضافی قلمدان جبکہ نائب وزیراعظم و وزیر مملکت برائے امور کابینہ انس خالد ناصر الصالح کو وزارت داخلہ کا چارج سپرد کیا گیا تھا۔
امیر کویت نے شیخ جابر مبارک الحمد الصباح کو نئی کابینہ تشکیل دینے کا فرمان جاری کیا تھا تاہم شیخ جابر نے وزارت عظمی کا منصب قبول کرنے سے معذرت کرلی تھی۔