Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن: مستقبل کی کار 32 لاکھ ریال میں فروخت

سب سے زیادہ بولی لگانے والے نے 32 لاکھ 4 ہزار500 ریال میں کار اپنے نام کرلی ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر
ریاض سیزن کے تحت گاڑیوں کی نمائش میں سب سے منفرد کار 2030 جسے مستقبل کی گاڑی کا نام دیا گیا ہے 32 لاکھ ریال میں فروخت ہوگئی۔
مقامی اخبار الریاض کے مطابق مستقبل کی کار کی نیلامی کی گئی اور سب سے زیادہ بولی لگانے والے نے 32 لاکھ چار ہزارپانچ سو ریال میں کار اپنے نام کرلی ہے۔
  • خود کو اپ ڈیٹڈ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں


دنیا کی واحد کار کو 2030 کا نام دیا گیا ہے، یہ ساڑھے 3 سیکنڈ میں 100 کلو میٹر کی اسپیڈ سے چلنے لگتی ہے۔ فوٹو: الریاض

ریاض سیزن کے لیے بطور خاص تیار کی جانے والی مستقبل کی کار دنیا میں صرف ایک ہے۔ دنیا کے کسی ملک میں اس ماڈل کی کوئی اور کار نہیں ہے۔ اس پرآسائش کار کو 2030 کا نام دیا گیا ہے۔ 
اس سے قبل سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے ٹویٹ کی کہ ’بک کرلو، یہ پوری دنیا میں صرف ایک ہی کار ہے۔‘
اسپورٹس کار 2030 دو برقی انجنوں سے آراستہ ہے۔ یہ ساڑھے تین سیکنڈ میں 100 کلو میٹر کی اسپیڈ سے چلنے لگتی ہے۔
 گاڑی کے انجن 376 کلو واٹ پاور کے ہیں۔ گاڑی کا وزن 19 سو کلوگرام ہے۔ یہ ایک بار چارج کیے جانے کے بعد 365 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔

شیئر: