Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن میں 80 لاکھ افراد

اندرون مملکت اور بیرون ملک سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ فوٹو: عرب نیوز
جنرل انٹرٹینمٹ اتھارٹی کے نگران اعلی ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ اب تک ’ریاض سیزن‘ میں آنے والوں کی تعداد 80 لاکھ تجاوز کر چکی ہے۔
ریاض سیزن میں اندرون مملکت اور بیرون ملک سے بھی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ تفریحی کمیٹی کے تحت مملکت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس نوعیت کے پروگرام پیش کیے جارہے ہیں۔
تفریحی پروگراموں میں شرکت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے جو سنا تھا ویسا ہی پایا۔ ریاض سیزن کے آغاز سے قبل سوچا نہیں تھا کہ اس قدر دلچسپ اور شاندار پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

 مقامی نوجوانوں کو روزگار کے بھی کافی مواقع میسر آئے ہیں۔ فوٹو: عرب نیوز

آتشبازی کے حوالے سے شائقین کا کہنا تھا کہ ہر جمعرات کو شہر کے مختلف علاقوں میں کی جانے والی آتشبازی کے مظاہرے پہلی مرتبہ دیکھنے کو ملے ہیں۔
ریاض سیزن میں سیاحوں کی آمد کے حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیاحتی کمیٹی کی جانب سے امسال ویزا کی آن لائن سہولت فراہم کی گئی ہے جس سے سیاحوں کو مملکت آنے میں کافی سہولت ہوئی۔
تفریحی پروگراموں کے ساتھ مقامی نوجوانوں کو روزگار کے بھی کافی مواقع میسر آئے ہیں۔

شیئر: