منفرد پیشہ اختیار کرنے والی بہنوں کے چرچے
سعودی معاشرے میں تینوں بہنوں کے فیصلے کو سراہا جارہا ہے (فوٹو: العربیہ)
تین سعودی بہنوں نے تعمیرات، ڈیکوریشن اور رنگ و روغن کے شعبوں میں کام شروع کردیا۔ ان تینوں شعبوں پر مردوں کی اجارہ داری کو چیلینج کردی۔
ماضی قریب تک مرد ہی رنگ و روغن، تعمیرات اور ڈیکوریشن کا کام کیا کرتے تھے۔ خواتین ان شعبوں سے دور رہتی تھیں۔ سعودی معاشرے میں اس حوالے سے تینوں بہنوں کے فیصلے کو سراہا جارہا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان نے منفرد اور جرات مندانہ اقدام پر حوصلہ افزائی کے لیے تینوں بہنوں کو گورنر ہاﺅس مدعو کیا۔ انہوں نے مریم اور اس کی بہنوں ربی اور مہا الشمرانی کو شاباش دی۔
شہزادہ فہد بن سلطان نے تینوں بہنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’ تم بہنوں نے جو کارنامہ انجام دیا ہے اس پر حیرت نہیں۔ سعودی خواتین کے لیے زندگی کے ہر شعبے میں امکانات کی ایک دنیا کھلی ہوئی ہے۔‘
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر خواتین کو ہر طرح کی سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں۔
تینوں بہنوں نے سرپرستی عطا کرنے اور حوصلہ بڑھانے پر گورنر تبوک کا شکریہ ادا کیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں