بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے اپنے یوم پیدائش کے موقعے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی ورزش کی ایک تصویر پوسٹ کی جو کسی کے لیے بھی چیلنج اور قابل تقلید ہو سکتی ہے۔
انہوں نے جس مہارت کے ساتھ جمناسٹ رنگ پر اپنی فٹنس کا ثبوت فراہم کیا ہے وہ اس عمر کے مردوں کے لیے بھی ایک چیلنج ہے۔
ان کی اس پوسٹ کو 13 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے خدا کا شکر ادا کیا کہ ’خدا نے انہیں یہ زندگی عطا کی ہے اور غیر مغلوب روح، اہل خانہ، بچے، دوست، صحت، محبت، کام، ایمان، اور کروڑوں لوگوں کے ساتھ جڑے ہونے کا احساس عطا کیا۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں 44 سال تک جی چکی ہوں اور آپ سب کا ہمیشہ بہتر کرنے کی ترغیب دینے اور میری زندگی کو مایوسی کے دور میں اُمید اور مثبت رویے سے بھرنے کے لیے شکریہ ادا کرتی ہوں۔‘
سشمیتا سین 19 نومبر 1975 کو پیدا ہوئیں اور 18 سال کی عمر میں پہلے مس انڈیا اور پھر مس یونیورس بنیں۔ اسی سال دوسرے نمبر پر آنے والی ایشوریہ رائے مس ورلڈ بنی تھیں۔
سشمیتا سین نے 1996 میں ہندی فلم ’دستک‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا لیکن انہوں نے بنگالی اور تامل فلموں میں بھی اداکاری کی ہے۔ ان کی معروف فلموں میں ’صرف تم‘، ’بیوی نمبر ون‘، ’آنکھیں‘، ’میں نے پیار کیوں کیا‘، ’میں ہوں ناں‘ وغیرہ شامل ہیں۔
انڈیا میں بولڈ سین کے لیے مشہور اپنے زمانے کی معروف اداکارہ زینت امان ایک بار پھر فلموں میں نظر آنے والی ہیں۔ وہ تاریخی فلم ’پانی پت‘ میں نظر آئیں گی جو کہ چھ دسمبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔
اس فلم میں 1761 میں ہونے والی پانی پت کی تیسری جنگ کی عکاسی کی گئی ہے جس میں مراٹھا اور افغان بادشاہ احمد شاہ ابدالی کے درمیان جنگ دکھائی گئی ہے۔ زینت امان اس میں سکینہ کے کردار میں نظر آئیں گی۔
بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن جو اس فلم میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں نے کہا کہ ’انہیں احمد شاہ ابدالی کا کردار کرنے والے اداکار سنجے دت کے ساتھ ایک بھی سین کرنے کا موقع نہیں ملا لیکن زینت امان کے ساتھ انہیں کام کرنے کا موقع ضرور ملا۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’کس طرح زینت امان کسی منظر کو فلمانے سے قبل فلم کے ہدایت کار آسوتوش گواریکر کے ساتھ بات چیت کرتی تھیں۔‘
کریتی سینن نے کہا کہ ’وہ ریہرسل کے دوران بھی بات کرتی تھیں اور ان کی یہی بات بتاتی ہے کہ وہ اپنے کام میں کس قدر سنجیدہ ہیں جو کہ ایک اچھے اداکار کی پہچان ہے۔‘
گذشتہ ہفتے 19 نومبر کو زینت امان کا 67 واں یوم پیدائش تھا۔ اس موقعے پر ان کے مداحوں نے انہیں جنم دن کی مبارک باد دی، ان کی فلموں کو یاد کیا اور ان کے یادگار کردار کا ذکر کیا۔
مزید پڑھیں
-
’جب کیمرا آن ہوتا ہے تو ہم دونوں میاں بیوی نہیں رہتے‘Node ID: 443121
-
پرینکا چوپڑا اور سلمان خان کا نیا اعزاز کیا؟Node ID: 444291
-
سلمان خان کی ’دبنگ تھری‘ ایک اور تنازعے کا شکارNode ID: 445261
ان کے یادگار کردار میں جہاں راج کپور کی فلم ’ستیم شیوم سندرم‘ کا مرکزی کردار شامل ہے وہیں فلم ’ڈان‘ میں وہ امیتابھ بچن کے ساتھ نظر آئی تھیں۔
وہ ’فیمینا مس انڈیا‘ رہیں اور انہوں ںے ایشیا پیسیفک مقابلہ حسن میں انڈیا کی نمائندگی بھی کی۔ انہوں نے اپنے کیریئر کی ابتدا ایک صحافی کے طور پر کی تھی لیکن انہیں معروف اداکار اور فلم ساز دیوآنند نے اپنی فلم ’ہرے راما ہرے کرشنا‘ سے فلموں میں متعارف کرایا۔ فلم ’انصاف کا ترازو‘ اور ’ستیہ شیوم سندرم‘ کے لیے انہیں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔
انڈیا کے فلمسازوں اور اداکاروں کو گذشتہ دنوں امریکہ میں منعقد ہونے والے معروف ایمی ایوارڈز میں اگرچہ کوئی ایوارڈ نہیں ملا لیکن وہ اس بات پر خوش ہیں کہ انہیں نامزدگی تو ملی۔
پہلی بار انڈیا کو ایمی ایوارڈز کی مختلف کیٹگریز میں اتنی نامزدگی ملی اور شاید اسی لیے بالی وڈ کے فلم ساز اور ہدایت کار کرن جوہر نے ایوارڈ سے قبل ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم جیتیں یا ہاریں، ہم پارٹی کریں گے۔‘
اور انہوں نے وہی کیا۔ نیٹ فلکس پر پیش کی جانے والی ’لسٹ سٹوریز‘ کی ایک کہانی کی کرن جوہر نے ہدایت کاری کی تھی۔ اسے دو کیٹگریز میں نامزد کیا گیا تھا لیکن بہترین ٹی وی/منی فلم کا ایوارڈ ’سیف ہاربر‘ کے نام رہا جبکہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ انڈین اداکارہ رادھیکا آپٹے کے بجائے ہنگری کی اداکارہ میرینا گیرا کو دیا گیا۔
بہترین ڈرامہ سٹوری کے لیے ’سیکرڈ گیمز‘ کو نامزدگی ملی تھی لیکن اس کیٹگری میں ایوارڈ ’میک مافیا‘ کے حصے میں آیا۔
اداکار نواز الدین صدیقی کے لیے یہ خوشی کا موقع تھا کیونکہ انہوں نے ’سیکرڈ گیمز‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے اور انعام حاصل کرنے والی ’میک مافیا‘ کا بھی وہ حصہ تھے۔
-
شوبز کی خبروں کے لیے ’’اردو نیوز شوبز‘‘ جوائن کریں