Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو سعودی جامعات ٹاپ 200 یونیورسٹیز میں شامل

کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کو پہلی مرتبہ 186 واں درجہ ملا ہے (فوٹو:عکاظ)
سعودی عرب کی تاریخ میں جدہ کی کنگ عبدالعزیز اور دمام کی کنگ فہد پٹرولیم یونیورسٹی پہلی مرتبہ ٹاپ 200 یونیورسٹیز میں شامل ہوگئیں۔
عکاظ اخبار نے انٹرنیشنل ویب سائٹ کیو ایس کے حوالے سے بتایا کہ 2020 کے لیے دنیا کی 200 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست تیار کی گئی ہے۔ 
جدہ کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کو پہلی مرتبہ 186واں درجہ ملا ہے۔ اسے عرب دنیا کی سب سے بہترین یونیورسٹی کا اعزاز دیا گیا ہے۔ اس سے قبل کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کو 231 واں درجہ ملا تھا۔
کنگ فہد یونیورسٹی برائے پٹرولیم و معدنیات (کے ایف یو پی ایم) کو 200 واں درجہ ملا ہے۔ اپنا سابقہ ریکارڈ برقرار رکھا۔ عرب دنیا کی جامعات میں یہ تیسرے نمبر پرہے۔

کنگ فہد یونیورسٹی برائے پٹرولیم کو 200 واں درجہ ملا ہے(فوٹو: عکاظ)

دنیا کی ٹاپ ایک ہزار یونیورسٹیوں میں کنگ سعود یونیورسٹی کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کا نمبر 281 واں رہا۔ عرب دنیا میں یہ چھٹے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد ام القریٰ یونیورسٹی کو شامل کیا گیا۔ عرب جامعات میں اس کا نمبر 22 واں رہا۔
کنگ خالد یونیورسٹی کو بھی اسی گروپ میں رکھا گیا تاہم عرب جامعات میں اس کا نمبر 25 واں دکھایا گیا ہے۔ امام عبدالرحمن بن فیصل یونیورسٹی عرب جامعات میں یہ 40 ویں نمبر پر آئی ہے۔کنگ فیصل یونیورسٹی کی عرب جامعات میں 33 ویں پوزیشن ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: