ابوظبی کے ولی عہد اور اماراتی افواج کے نائب سربراہ اعلیٰ شیخ محمد بن زاید آل نہیان پیر کوامارات کے 48 ویں قومی دن پر ننھی بچی عائشہ محمد مشیط المزروعی سے ملنے اس کے گھر پہنچ گئے۔
— عبدالله بن زايد (@ABZayed) December 2, 2019
الامارات الیوم کے مطابق سعودی ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان امارات کے دورے پر ابوظبی پہنچے تھے تو ننھی عائشہ نے ابوظبی کے ولی عہد سے مصافحہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے جب وڈیو کلپس دیکھا تو ان کی نظر بچی پر پڑی۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ خود بچی سے ملاقات کریں گے۔
عائشہ محمد اپنے ملک کے رہنما کو اچانک اپنے گھر میں دیکھ کر خوشی سے سرشار ہوگئی۔ اس کی حیرت کی انتہا نہیں تھی کہ شیخ محمد بن زاید آل نہیان خود اس سے ملنے گھر آئے ہیں۔
-
واٹس ایپ پر خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ میں شامل ہوں