Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 امارات سعودی پرچموں کے رنگ سے سج گیا

دورہ امارات پر اخوت و محبت کے مناظردیکھنے میں آئے ہیں۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ امارات کے موقع پر اخوت و محبت کے مناظردیکھنے میں آئے ہیں۔
 شہزادہ محمد بن سلمان کے سرکاری استقبال کے دوران ماراتی طیاروں نے قصر الوطن کے اوپر فلائی پاس کرکے سعودی پرچم کے رنگ بکھیرے ۔
 دبئی کے شہرہ آفاق خلیفہ ٹاور کو سعودی پرچم کے رنگوں سے سجادیا گیا۔ ابوظبی میں ایوان صدارت ’قصر الوطن‘سعودی پرچم کے رنگ سے سجایاگیا ہے۔

طیاروں نے قصر الوطن کے اوپر فلائی پاس کرکے سعودی پرچم کے رنگ بکھیرے ۔

 امارات کی شاہراہوں پر ’مرحباً محمد بن سلمان‘ کے خیر مقدمی الیکٹرانک بینرز لگے تھے۔
 ابوظبی کی اہم عمارتیں خوبصورتی سے سجائی گئیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان اور ولی عہد ابوظبی شیخ محمد بن زاید کی تصاویر الیکٹرانک بورڈز پر آویزاں تھیں۔ دونوں ملکوں کے پرچم جگہ جگہ نصب کیے گئے۔
 امارات میں متعین سعودی سفیر ترکی الدخیل کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ دونوں ملکوں کے پرچموں کو ایک ساتھ پیار کررہے ہیں۔

دبئی کے شہرہ آفاق خلیفہ ٹاور کو سعودی پرچم کے رنگوں سے سجادیا گیا۔

اماراتی بچوں نے قصر الوطن میں سرکاری استقبال کے دوران گلدستہ پیش کرکے شہزادہ محمد بن سلمان سے مصافحے کے لیے ہاتھ بڑھائے تو سعودی ولی عہد مسکرا اٹھے۔ انہوں نے انتہائی پیار کے ساتھ بچوں سے ہاتھ ملایا اور خوش گپیاں بھی کیں۔
 شہزادہ محمد بن سلمان نے قصر الوطن میں سرکاری استقبال کے موقع پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ اس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مہمانوں کی کتاب میں تاثرات  بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے آرزو ظاہر کی کہ ’متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان مکمل تعاون پیدا ہو۔ یہی دونوں ملکوں کے قائدین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی آرزو ہے‘۔
 شہزادہ محمد بن سلمان کے دستخط ایک صارف کو بہت اچھے لگے اس نے ٹویٹ کیاکہ ’ یہ دستخط کچھ کر دکھانے کے جذبے کے عکاس ہیں۔ ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی ولی عہد امارات کے ساتھ مل کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
 دوسری طرف متحدہ عرب امارات کے اخبارات کے مدیران نے شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اماراتی اتحاد خطے میں  مشترکہ طاقت ہے۔

اخبارات کے مدیران نے کہا کہ سعودی اماراتی اتحاد خطے میں  مشترکہ طاقت ہے۔

خلیج ٹائمز کے ایڈیٹر انچیف مصطفی الزرعونی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات خطے کے مسائل کے حوالے سے قائدین کے درمیان ہم آہنگی کی علامت ہیں۔

الامارات الیوم کے ایڈیٹر انچیف سامی الریامی کا کہنا تھا کہ دونوں ملک خطے کے امن و امان کو تہہ و بالا کرنے کی کوشاں طاقتوں کے سامنے مضبوط دیوار بنے ہوئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے عربی جریدے البیان کی ایڈیٹر انچیف منی بوسمرة نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات خطے کے استحکام میں سنگ بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں۔

شیئر: