ریاض سیزن کے زیراہتمام الدرعیہ میں کاروں کی نمائش کا پویلین سجایا گیا جس میں دنیا بھر سے بہترین کاریں بنانے والی کمپنیوں نے اپنے شاندار ماڈل کی گاڑیوں کے ساتھ اس میں حصہ لیا۔
عرب نیوز کے مطابق نمائش کے اختتام پر اعداد و شمار سے واضح ہوا ہے کہ اس شاندار ایونٹ نے کاروں کی بہت سی نمائشوں کے ریکارڈ توڑ دیے۔
اس موقع پر انٹرٹینمٹ جنرل اتھارٹی کے چیئرمین اور ریاض سیزن کے صدر ترکی آل شیخ نے بتایا ہے کہ اس نمائش میں 92 کاروں کے سودے طے ہوئے جن کی مجموعی مالیت 197ملین ریال (52.5ملین ڈالر) ہے۔
اس نمائش میں ایک لاکھ افراد نے شرکت کی اور دنیا بھر کی مختلف کمپنیوں کی شاندار اور خوبصورت گاڑیاں دیکھیں اور خریدیں۔
یہ نمائش ریاض سیزن کے مختلف بڑے پروگراموں کا تیسرا بڑاایونٹ تھا۔ انتہائی دلفریب اور نایاب کاریں نمائش میں رکھے گئے۔ اس کے علاوہ یہاں آنے والوں نے پرتعیش، کلاسک ، ری کنڈیشنڈ اور مستقبل میں نظر آنے والی منفرد گاڑیوں کی نیلامی میں حصہ لیا۔
نایاب گاڑیوں کی موجودگی کے ساتھ ساتھ ایونٹ میں مختلف تفریحی پروگرام بھی شامل تھے۔ آنے والوں نے گاڑیوں کی خصوصیات کے بارے میں جان کر حیرت اور خوشی کے ملے جلے تاثرات کا اظہارکیا اور لطف اندوز ہوئے۔
یہاں پر موجود گاڑیاں عالمی معیار کے مطابق انوکھی خصوصیات کی حامل تھیں۔ ریاض کار نمائش کے لئے خصوصی طور پر بنائی گئی 2030 ماڈل کی کار بھی موجود تھی جو ابھی تک دنیا بھر میں صرف ایک گاڑی تیار کی گئی ہے۔
اس نمائش میں توپ کے دھانے سے انسانی جمپ اور بہت بڑے پہیوں والی گاڑیوں کے شاندار مظاہروں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اندراج کرانے میں کامیاب حاصل کی۔
ریاض سیزن کا آغاز 11 اکتوبر2019ءکو ہوا تھااور یہ جنوری 2020 ءکے آخر تک جاری رہے گا۔ یہاں پر دیگر ثقافتی نمائش، مختلف کھیل اور فنکاروں کی تقریبات کے علاوہ آنے والوں کے لیے دلچسپی کی بہت سی سرگرمیاں شامل ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں