بہترین شہد کا عالمی مقابلہ سعودی خاتون کے نام
قدرتی شہد کا افریقی کپ حاصل کرلیا۔فوٹو :مکہ اخبار
سعودی خواتین زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں سے کام لے کر معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔
مکہ اخبار کے مطابق سعودی خاتون آمنہ القثامی نے بہترین شہد کے عالمی مقا بلے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
آمنہ القثامی نے قدرتی شہد کا افریقی کپ حاصل کرلیا ہے۔
تیونس کے معروف شہر نابل میں ان دنوں ایکسپو افریقہ نمائش اور کانفرنس ہورہی ہے۔ اسی کے تحت قدرتی شہد کا بین الاقوامی مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔
کانفرنس 28 نومبر سے یکم دسمبر تک جاری رہا۔ مقابلے میں دنیا کے مختلف ممالک کے لوگوں نے کثیرتعداد میں حصہ لیا۔
یاد رہے کہ سعودی شہری اور یہاں مقیم غیر ملکی اعلیٰ شہد کا بڑا ذوق رکھتے ہیں۔ مختلف مقامات پر شہد فارم بنے ہوئے ہیں۔ خاص طور پر سدر شہد بڑا پسند کیا جاتا ہے۔
عسیر، طائف اور دیگر شہروں میں عوامی بازاروں میں بھی اصلی شہد فروخت کیاجاتا ہے۔
-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں