Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سربراہ سعودی شوریٰ کونسل کی پاکستان آمد

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے سعودی وفد کا استقبال کیا۔
چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ  پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ  گئے ہیں۔
سعودی وفد سعودی ایئر لائن کی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچا۔
 
پاکستان کے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے سعودی وفد کا استقبال کیا۔
وفد میں سعودی شوریٰ کے ممبران کے علاوہ شوریٰ کے اعلیٰ آفسران بھی شامل ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے ڈاکٹر عبد اللہ بن محمد الشیخ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سعودی وفد کا دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین لازوال دوستی اور تعاون کو مزید تقویت دینے کا ذریعہ بنے گا۔
چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے۔ ’دورے کا مقصد برادرانہ اور پارلیمانی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔‘

شیئر: