ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی افواج کے سربراہ جنرل مائک میلی نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ دفاع کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے علاوہ خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی افواج کے سربراہ نے خطے میں امن وسلامتی کی بحالی پر زور دیا اور مستقبل میں پائیدار امن کے قیام پر غور و خوض کیا ہے۔
ملاقات میں نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور سعودی افواج کے سربراہ جنرل فیاض الرویلی کے علاوہ امریکی وفد کی جانب سے سعودی عرب میں امریکی سفیر جان ابی زید بھی شامل تھے۔