Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک ریاض کے 19 کروڑ پاؤنڈز پاکستان منتقل

شہزاد اکبر کے مطابق ہ برطانیہ نے تمام رقم باضابطہ چینل کے ذریعے ریاست پاکستان کو منتقل کر دی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستانی کاروباری شخصیت ملک ریاض حسین سے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کو تصفیے کے نتیجے میں حاصل ہونے والے 19 کروڑ پاؤنڈز کی رقم پاکستان کو مل گئی ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب اور سربراہ ایسٹ ریکوری یونٹ شہزاد اکبر نے اردو نیوز کو بتایا کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے تمام رقم باضابطہ چینل کے ذریعے ریاست پاکستان کو منتقل کر دی ہے۔
اگست 2019 میں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ نے 12 کروڑ پاؤنڈز کے آٹھ آکاؤنٹس منجمند کرنے کے احکامات دیے تھے۔ یہ احکامات دسمبر 2018 میں دو کروڑ پاؤنڈز کی تحقیقات کے نتیجے میں جاری کیے گئے تھے۔
 
 برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے 19 کروڑ پاؤنڈز کی پیش کش قبول کی ہے جس میں 5 کروڑ پاؤنڈز مالیت کی لندن میں ہائیڈ پارک پراپرٹی اور منجمند اکاؤنٹس میں تمام فنڈز شامل ہیں۔
برطانیہ نے یہ رقم پاکستان کو دینے کا اعلان کیا تھا۔ جس پر عملدر آمد کرتے ہوئے رقم پاکستان کو منتقل کر دی گئی ہے۔
برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے منگل کو اعلامیے میں کہا تھا کہ ’این سی اے نے پاکستان کے  ایک بڑے پراپرٹی ٹائیکون خاندان  کی پیش کش قبول کر لی ہے۔  یہ پیش کش پاکستان کی ایک کاروباری شخصیت ملک ریاض حسین کے خلاف تحقیقات کے نتیجے میں قبول کی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا  تھا کہ ’اگست 2019 میں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ نے 12 کروڑ پاؤنڈز کے آٹھ آکاؤنٹس منجمند کرنے کے احکامات دیے تھے۔ یہ احکامات دسمبر 2018 میں دو کروڑ پاؤنڈز کی تحقیقات کے نتیجے میں جاری کیے گئے تھے۔ نیشنل کرائم ایجنسی نے 19 کروڑ پاؤنڈز کی پیش کش قبول کی ہے جس میں 5 کروڑ پاؤنڈز مالیت کی لندن میں ہائیڈ پارک پراپرٹی اور منجمند اکاؤنٹس میں تمام فنڈز شامل ہیں۔‘

شیئر: