Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب : عالمی ہیو ی ویٹ چیمپیئن ایکشن میں

ہفتہ7 دسمبر کو ہونے والے مقابلے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔
الدرعیہ سیزن میں عالمی ہیوی ویٹ چیمپیئن آندرے رویزاور برطانوی باکسر انتونی جوشوا کے درمیان ہفتہ7 دسمبر کو ہونے والے مقابلے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔
برطانوی اور میکسیکو کے باکسر مقابلے کے لیے اپنی ٹریننگ اور پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہیں۔ریاض میں دونوں باکسروں نے ورک آﺅٹ کیا اور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔اس موقع پر مداحوں اور میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی۔
 برطانیہ کے شہریوں نے مقابلہ دیکھنے کے لیے سب سے زیادہ ٹکٹ خریدے ہیں۔ سعودی میڈیا میں اس تاریخی مقابلے کی تیاریوں کو نمایاں کوریج دی جا رہی ہے۔

برطانوی اور میکسیکو کے باکسر ٹریننگ اور پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق میکسیکو کے باکسر عالمی ہیوی ویٹ چیمپیئن آندرے رویز اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔
 ریاض میں بدھ کی شب پرہجوم پریس کانفرنس میں عالمی ہیوی ویٹ چیمپیئن آندرے رویز نے کہا ’ گزشتہ 3ماہ سے مقابلے کے لیے تیاری کررہا ہوں۔ میں تاریخ بنا چکا ہوں اور اسے برقرار رکھنا چاہتاہوں‘۔
آندرے رویز نے مزید کہا ’ حریف باکسرکی بھی تیاری ہے۔ مجھے پتہ ہے کہ وہ بہت محتاط ہے۔ اپنے حریف کو ہر قیمت پر جیت سے روکناہوگا‘۔

اس تاریخی مقابلے کی تیاریوں کو نمایاں کوریج دی جا رہی ہے۔

آندرے رویز تاریخی مقابلے کے حوالے سے پرجوش ہیں ان کا کہناتھا ’ ماضی میں ریکارڈ بنا چکا ہوں۔ا ب بھی بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی یہ نہیں چاہوں گا کہ جو اعزاز حاصل کیے ہیں وہ میرے ہاتھوں سے نکل جائیں‘۔ 
آندرے رویز نے مزید کہا ’ مقابلے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر پریکٹس کررہا ہوں‘۔
 میکسیکن باکسر نے سعودی عرب کے حوالے سے کہا کہ’ یہ شاندار جگہ ہے۔ الدارعیہ کے تاریخی شہر میں عظیم قوم کے درمیان تاریخ بنائیں گے‘۔
برطانوی باکسر انتونی جوشوا نے کہا ’ عالمی اعزاز کے لیے چیلنج قبول کیا ہے۔ مختصر مدت میں یہ میرا چوتھا چیلنج ہے‘۔

میکسیکو کے باکسر عالمی ہیوی ویٹ چیمپیئن آندرے رویز اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔

برطانوی باکسر نے مزید کہا کہ ’ آندرے رویز کی عزت کرتا ہوں۔ ہم سب ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں تاہم جب باکسنگ رنگ میں اترتے ہیں تو صورتحال بدل جاتی ہے‘۔ 
’ کامیابی کے لیے پرعزم ہوں۔ جیت کے لیے آیا ہوں ‘۔
 انتونی جوشوا کا کہنا تھا’ میں اسٹار ہوں مجھے پتہ ہے کہ میں اور آندرے رویز مختلف ہیں۔ مجھے حکمت کے ساتھ وقت سے فائدہ اٹھانا ہوگا‘۔
 ایک سوال پر انتونی جوشوا نے کہا کہ سعودی عرب اس لیے آئے ہیں تاکہ باکسنگ کے اس کھیل کو عظیم ایونٹ میں تبدیل کریں۔
’ امید ہے 7 دسمبر کا دن شاندار ہوگا ۔ کامیاب ہوکر دکھاﺅ ں گا‘۔

شیئر: