Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فورسز کی پاکستان میں خصوصی مشق

جنرل باجوہ نے مشق کے اعلیٰ معیار اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی شرکت کو سراہا، فوٹو: ٹوئٹر
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو بہاول پور کے قریب ہونے والی مشقوں کے دوران سٹرائیک کور کا دورہ کیا، جس میں سعودی عرب کی فورس نے بھی شرکت کی۔
فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق جنرل باجوہ نے سرحد پر جارحانہ حملے کی مشق کا جائزہ لیا، جس میں پاکستان ایئرفورس کے جنگی جہاز اور رائل سعودی لینڈ فورسز کے عملے نے بھی حصہ لیا۔
جنرل باجوہ نے مشق کے اعلیٰ معیار اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی شرکت کو سراہا۔

آرمی چیف نے بہاول پور کے قریب ہونے والی مشقوں کے دوران سٹرائیک کور کا دورہ کیا، فوٹو: ٹوئٹر

’جنگ کے دوران پاکستانی فوج کی سٹرائیک کور کا بہت فیصلہ کن کردار ہوتا ہے۔ ایسی مشقیں جنگی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے استعمال میں لانے کا اعتماد دیتی ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’فوجیوں سے لے کر جنریلوں تک، پاکستانی فوج ایک بہترین تربیت یافتہ اور مربوط قوت ہے جو پاکستان کے دفاع اور سیکورٹی کو لاحق کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔‘
سینیئر کور کمانڈرز، انسپکٹر جنرل ٹریننگ اور ایولیوایشن، فوج کے فضائی دفاع کے کمانڈر، پاکستانی ایئرفورس کے سینیئر افسران اور رائل سعودی لینڈ فورسز کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل احمد بن عبداللہ الموقرین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

شیئر: