Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی

پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا سفر جہاں رکا تھا وہیں سے آغاز ہونے جارہا ہے۔ دس سال بعد سری لنکا کی کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے پیر کی صبح اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔
2009 میں لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان پر بین القوامی کرکٹ کے دروازے بند ہو چکے تھے۔ اب دس سال بعد سری لنکا ٹیم کی پاکستان آمد سے ٹیسٹ کرکٹ بحال ہونے جا رہی ہے۔
جہاں پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے اہم دن ہے وہیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 11 دسمبر کو 15 سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ اس لیے اس میچ کو راولپنڈی اور اسلام آباد کے باسیوں کے لیے بھی بین القوامی کرکٹ کی بحالی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔

 

سری لنکا کی ٹیم پیر کی صبح اسلام آباد پہنچ گئی۔ ٹیم کا قیام ایک مقامی ہوٹل میں ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہی ہے۔ سری لنکا کی ٹیم کل (منگل) کو پریکٹس کرے گی۔
سری لنکن ٹیم کی آمد کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے ساتھ  فوڈ سٹریٹ کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی اور اسلام اباد کے لیے متبادل ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 11 دسمبر سے ہوگا۔ پہلا میچ 11 دسمبر کو راولپنڈی جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 19 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

شیئر: