قومی بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ 833 ارب ریال لگایا گیا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا
سعودی عرب کے آئندہ قومی بجٹ میں ٹیکسوں سے ہونے والی آمدنی 200 ارب ریال تک ہوگی۔ یہ سال رواں سے 1.2فیصد کم ہے ۔ 2019 کے دوران غیر مقرر رقمیں بھی وصول کی گئی تھیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق آئندہ برس کے قومی بجٹ میں اخراجات کے حوالے سے تین شعبے سرفہرست ہیں۔2020 کے لیے اخراجات کے مجموعی تخمینے کے حوالے سے تعلیم 19 فیصد ، دفاع 18فیصد اور صحت 16.3 فیصدہے۔
2019 کے دوران ٹیکس آمدنی میں2017 کے مقابلے میں 131.9 فیصد اور 2018 کے مقابلے میں 20.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
2020 کے دوران آمدنی ، منافع اور سرمایہ کارانہ کمائی ٹیکس سے تقریباً 16ارب ریال کی آمدنی ہوگی۔ 2019 کے مقابلے میں شرح نمو 2 فیصد متوقع ہے۔
اشیا اور خدمات پر ٹیکس سے 2020 کے دوارن 142ارب ریال کی آمدن متوقع ہے۔ یہ 2019 کے مقابلے میں 0.8 فیصد زیادہ ہے۔ا س کی بڑی وجہ اقتصادی سرگرمیوں کا فروغ اور منتخب اشیا ٹیکس کا نفاذ ہے۔
2020 کے دوران زکوٰة سے تقریباً 26 ارب ریال حاصل ہونے کی متوقع ہے۔ یہ 2019 کے مقابلے میں 11.5 فیصد کم ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے 2020 کے لیے ایک ٹریلن 20 ارب ریال کے قومی بجٹ پیش کیا ہے۔ آمدنی کا تخمینہ 833 ارب ریال لگایا گیا ہے۔ 187 ارب ریال خسارے کا بجٹ ہے۔
سعودی سرکاری ملازمین کے لیے مہنگائی الاﺅنس میں مزید ایک برس توسیع کی بھی منظوری دی گئی ہے۔