گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے خوشبو سازی کی تفصیلات جمع کیں۔فوٹو :سبق
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے العربیہ للعود ( العربیہ فار عود) کو اعلیٰ درجے کی خوشبویات سب سے زیادہ فروخت کرنے والے ادارے کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ العربیہ فار عود نے ریکارڈ تعداد میں خوشبویات فروخت کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی نمائندہ خاتون آننا فورڈ نے لندن میں گروپ کے ڈپٹی ایگزیکٹیو چیئرمین عمر بن عبدالعزیز الجاسر کو سرٹیفکیٹ پیش کیا ہے۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے قبل کمپنی میں خوشبو سازی کی تفصیلات جمع کیں۔ اعلیٰ درجے کی خوشبو سے متعلق تمام معلومات حاصل کی ہیں۔ اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ العربیہ للعود کی خوشبویات کس حد تک فروخت ہورہی ہیں۔
عمر بن عبدالعزیز الجاسر نے بتایا کہ’ چاہتے تھے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم تمام تفصیلات کا جائزہ لے اور ہماری فراہم کردہ معلومات اپنے مقرر کردہ پیمانوں کے مطابق چیک کرے تاکہ صارفین کے ساتھ اعتبار کا رشتہ مزید مضبوط ہو۔
یاد رہے کہ العربیہ للعود 80 سے زیادہ اعلی درجے کی خوشبو تیار کررہا ہے۔ ان میں فرانسیسی طرز کے علاوہ مشرقی مزاج کی حامل خوشبویات شامل ہیں۔
العربیہ للعود کو پوری دنیا میں مقبولیت حاصل ہے۔ سعودی عرب میں سو سے زیادہ شہروں میں اس کی 900 شاخیں کھلی ہوئی ہیں۔
العربیہ للعود اپنی تمام خوشبویات پر ’میڈ ان سعودی عرب ‘ لکھنے کا اہتمام خصوصی طور پر کرتی ہے۔