Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں 24 گھنٹے خوشبو کیوں بسی رہتی ہے؟

روزانہ 60 کلو خالص عود سے مسجد الحرام اور خانہ کعبہ کو معطر کیا جاتا ہے(فوٹو: حرمین انتظامیہ)
مسجد الحرام اور خانہ کعبہ کے زائرین ہمیشہ خوشبو دار فضاؤں میں طواف ، نماز، تلاوت اور عبادت کرتے ہیں۔ انہیں پتہ بھی نہیں ہوتا کہ پورا ماحول معطر کیوں ہے، کیسے ہے اور کون اس کا کیا اہتمام کررہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام اور خانہ کعبہ کو معطر کرنا اور رکھنا اعلیٰ انتظامیہ کے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ سعودی حکومت اس پر خطیر رقم خرچ کرتی ہے۔ روزانہ 60 کلو گرام سے زیادہ خالص عود سے مسجد الحرام اور خانہ کعبہ کو معطر کیا جاتا ہے۔

اللہ نے مسجد الحرام اور خانہ کعبہ کی صفائی اور پاکی کا حکم دیا ہے(فوٹو: حرمین انتظامیہ)

مسجد الحرام کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے قرآن پاک میں مسجد الحرام اور خانہ کعبہ کی صفائی اور پاکی کا حکم دیا ہوا ہے۔
 یہاں سال بھر لاکھوں افراد عمرہ، زیارت اور طواف کے لیے آتے رہتے ہیں۔ جہاں اژدحام زیادہ ہوتا ہے وہاں بو پھیلنے کا امکان یقینا ہوتا ہے۔ اسلام میں خوشبو کی ترغیب دی گئی ہے۔ اللہ کے گھر میں حاضری کے وقت خوشبو استعمال کرنا پسندیدہ عمل ہے۔ 
زائرین حرم کو پسینے کی بدبو سے بچانے اور عبادت کے لیے معطر ماحول فراہم کرنے کی غرض سے روزانہ کی بنیاد پر 60 سے زیادہ  ’بخور‘  کے ذریعے دھونی دیکر پورے ماحول میں خوشبوبسائی جاتی ہے۔

حجر اسود، رکن یمانی اور ملتزم پرروزانہ 20 تولہ عود استعمال کیا جاتا ہے(فوٹو: حرمین انتظامیہ)

مسجد الحرام کی انتظامیہ  انتہائی اعلیٰ درجے کا عود استعمال کرتی ہے۔ حجر اسود، رکن یمانی اور ملتزم پرروزانہ 20 تولہ عود استعمال کیا جاتا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: