اسلام آباد میں واقع انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں حکام کے مطابق دو طلبہ گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک، جبکہ آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمی طالب علموں کو اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے جمعرات کی شب اپنی ایک ٹویٹ میں اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ایک یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان چھڑپ ہوئی۔ بد قسمتی سے ایک سٹوڈنٹ ہلاک ہو گیا ہے۔ ہم نے سیکورٹی کا انتظام سنبھال لیا ہے۔ پولیس اور مجسٹریٹ موقعے پر پہنچ چکے ہیں، رینجرز کو بھی بلا لیا گیا ہے۔ احاطے کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ اگر کسی کے پاس معلومات ہوں تو پولیس کو اطلاع کرے۔‘
There was a clash between 2 student bodies in a University. Unfortunately one student died because of the skirmish. We have taken over the security. Police and Magistrates are on site. Rangers has been called. Compound is being searched. Anyone having info may plz call on 15
— Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) December 12, 2019
موقعے پر موجود ڈی آئی جی اسلام آباد نے بھی ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’ایک یونیورسٹی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم میں ایک طالب علم ہلاک ہوا ہے جبکہ آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس نے حالات پر قابو پا لیا ہے۔ میں خود بھی موقعے پر موجود ہوں۔‘
Clash between two student groups in university. 08 students are injured one died .Isb police taken over the security.
My self on site, Situation is under Control.— DIG Operations Islamabad (@DigIslamabad) December 12, 2019